بھارتی اقدام غیر آئینی ہے - ڈاکٹر ذاکر نائک

مسلم اسکالر ذاکر نائک نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر آئینی اقدام قرار دیا ہے۔ ملائیشیا میں ذاکر نائیک نے کہا کہ بھارتی حکمراں جماعت اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کردیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کو ایک آزاد حیثیت دی گئی، آئین میں کہا گیا کہ اس کا اپنا قانون، آئین اور حکومت ہوگی، بھارت کے زیرانتظام ہوگا لیکن آزاد حیثیت ہوگی، کوئی غیر کشمیری نہ وہاں جا سکتا اور نہ زمین جائیداد خرید سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستر سال بعد بی جے پی کی اسلام مخالف حکومت نے حالیہ انتخابات میں اکثریت ملنے پر آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا اور کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنا دیا، یہ غیر آئینی اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ رابرٹ فسک کے مطابق انڈیا اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر کی صورتحال بدلنا چاہتا ہے.