ترک عوام، اپنے استقلال، استقبال اور آزادی کے موضوع پر کوئی ڈھیل نہیں دے گی - ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک عوام، اپنے استقلال، مستقبل اور آزادی کے موضوع پر، کوئی ڈھیل نہیں دے گی۔ فتح چناق قلعے کی 104 ویں سالانہ یاد اور 18 مارچ یومِ شہداء کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "چناق قلعے کے شہداء کی اولاد کی حیثیت سے ہم اپنے استقلال، استقبال اور آزادی کے معاملے میں ہرگز کوئی ڈھیل نہیں دیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت، اپنے ملک کے خلاف بُنی جانے والی چالوں اور ہماری ملت کے خلاف بنائے جانے والے گھٹیا منصوبوں کے خلاف، ہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ ردعمل پیش کر رہے ہیں۔ ہم عورت، مرد، نوجوان، بوڑھے سب روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے شانہ بشانہ محنت کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے بھی 18 مارچ فتح چناق قلعے کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ جنگ چناق قلعے کی حقیقی روح اور مفہوم کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

آقار نے اپنے پیغام میں شہدائے چناق قلعے سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ اللہ آپ کی روحوں کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ آپ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا گیا اور نہ ہی رائیگاں جانے دیا جائے گا۔ آپ کے پیاروں کے آنسووں کا حساب پوچھا گیا ہے اور پوچھا جائے گا۔ آقار نے مزید کہا ہے کہ ترک مسلح افواج ،وطن کی زمینی سالمیت کے لئے خطرہ بننے والی اور ہماری ملت کی سلامتی کو ہدف بنانے والی فیتو، PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں۔