لبرل سائیکی کو سمجھیں ورنہ - زبیر منصوری

لبرل سائیکی کو سمجھیں ورنہ آپ
ان کو اس حیا کے طعنے دیتے رہیں گے، جس کی چادر اتارنا اس قبیلے میں شامل ہونے کی شرط اول ہے.
آپ انہیں اس خدا کا خوف دلاتے رہیں گے جس کا وہ اپنی محفلوں میں مذاق اڑاتے ہیں۔ (نعوذباللہ)
آپ انہیں اس قران اور حدیث سے حوالے دیتے رہیں گے جو ان کی نظر میں ٹریفک رولز جتنے بھی اہم نہیں. (نعوذباللہ)

یہ سب کرنا بھینسوں کے آگے بین بجانے جیسا کام ہے.

ان میں سے کئی نماز روزے والے مذہب کے پابند ہیں، مگر مادر پدر آزادی کی بے پناہ شدید خواہش نے ان کی آنکھوں اور دلوں پر مہر لگا دی ہے، اب نفس ان کا استاد، وکیل اور رہنما بن چکا ہے۔
دین اور دینی دلیل کا مذاق اڑانا ان کا فیشن ہے.
شہرت طلبی (کئی اسلام پسندوں کی طرح) ان کی بھی ناقابل کنٹرول شدید خواہش ہے.
ان میں سے کئی، بعض اناڑی اور لٹھ مار مبلغین اسلام کے ہاتھوں جذباتی، نفسیاتی و جسمانی زخم خوردہ ہونے کے سبب ایسے ہوگئے ہیں، ایسے ہیں نہیں۔
کچھ کو ضروریات زندگی اور سیر و تفریح کے شوق نے لاشعوری طور پر ضمیر اور دین فروش بنا ڈالا ہے۔

ان میں سے کچھ لا علاج ہیں، ان کو معذور سمجھیں.
کچھ قابل علاج ہیں، ان کو دلائل سے قائل کریں (اس کے لیے خود کو بھی تیار کریں)
کچھ محبت، نرمی اور خیر خواہی کے پیاسے ہیں، ان کو یہی دوا دیں.

اور ہاں خلوص دل سے ہدایت کی دعا سب کے لیے کریں کیونکہ دل اللہ ہی کی دو انگلیوں کے درمیان ہے اور میرے نبی محترم کسی ایک انسان کو بھی جہنم میں جاتا دیکھ کر تڑپ اٹھتے تھے، رو پڑتے تھے۔

Comments

زبیر منصوری

زبیر منصوری

زبیر منصوری نے جامعہ منصورہ سندھ سے علم دین اور جامعہ کراچی سے جرنلزم، اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی، دو دہائیاں پہلے "قلم قبیلہ" کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ ٹرینر اور استاد بھی ہیں. امید محبت بانٹنا، خواب بننا اوربیچنا ان کا مشغلہ ہے۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ورکشاپس کروا چکے ہیں۔

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */