میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کردیا گیا۔ \r\n\r\nآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاک فوج میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت سوات میں ایک ڈویژن کی کمانڈ کرنے والے میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق میجر جنرل غفور آرٹیلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔ وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں۔\r\n\r\nخیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھے، جن کو ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تبدیلی کے ساتھ پاک فوج میں دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا تھا جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔\r\n\r\n\r\nآئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کا کمانڈنٹ جب کہ میجر جنرل سید عدنان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جے او سی) لاہور مقرر کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ میجر جنرل فدا ملک کو پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاجسٹک جب کہ میجر جنرل ظفراللہ خان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل تعینات کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسونل سروسز اینڈ پرووسٹ مارشل (پی ایس اینڈ پی ایم) جب کہ میجر ظفر اقبال کو جنرل آفیس کمانڈنگ آرمر ڈویژن گجرانوالہ میں تعینات کیا گیا۔ \r\n