بحث یا عقائد کی تصیح؟ - سطوت اویس

آج اسکول میں ناظرہ کی کلاس میں یہ آیات پڑھائی گئیں۔ " تم اُن لوگوں میں سے نہ ہوجاؤ، جو فرقوں میں بنٹ گئے اور جنہوں نے اپنے پاس واضح ہدایات آجانے کے بعد اختلاف کیا۔ انہی لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے " (سورہ آل عمران۔ آیت ۱۰۵) یہ آیت پڑھی ہی تھی کہ چھٹی کی گھنٹی بج گئی۔ گیارہ سالہ علی پورے راستے اسی آیت...