راما جھیل، جہاں میں نہیں گیا - عبیداللہ کیہر

1997ء کا وسط تھا۔ پورا ملک شدید گرمی میں بھن رہا تھا، لیکن میں ایک میڈیکل رضا کار ٹیم کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سفر کرتے ہوئے ٹھنڈے موسم کے مزے لے رہا تھا۔ ہم وادیٔ داریل میں ایک کیمپ کر چکے تھے اور اب وادیٔ استور کی طرف رواں تھے۔ ہماری ٹیم دو جیپوں پر سوار ایک کچے راستے پر جا رہی تھی جس...