لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور زمان پارک میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے حتمی تاریخ پر مشاورتی اجلاس کیا جا رہا ہے۔
تبصرہ لکھیے