اسلام آباد: روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر وزیر پیٹرولیم اور وزیر خارجہ آمنے سامنے آگئے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے.
وہاں سے خام تیل ملے گا اور رعایتی قیمت پر ملے گا، امید ہے وہ ہمیں پٹرول اور ڈیزل بھی سستے داموں دے گا۔انہوں نے کہا کہ سستے تیل کے لیے روس گئے وہاں سے مثبت درعمل آیا، روس سے پٹرول اور ڈیزل بھی رعایتی قیمت پرملے گا، آذربائیجان سے بھی گیس معاہدے ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر مہینے 20ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آ رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں، قطر سے گیس کے مزید کارگو منگوا رہے ہیں، جنوری فروری میں قطر سے اضافی ایل این جی کارگو آئے گا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے ہم وزارت خارجہ کو اعتماد میں لیں ، ہم تیل کی خریداری سے متعلق ابہام دورکریں گے،وزارت پیٹرولیم کو تیل کی خریداری میں اضافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تبصرہ لکھیے