کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے علاوہ اب تک کے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے.
جس کے مطابق مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے اور مجموعی تعداد 165 تک پہنچ گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں۔ اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم یا جزوی نقصان سے متاثر ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
تبصرہ لکھیے