ہوم << "مطالعہ کیا، کیوں اور کیسے؟" رقیہ بی بی

"مطالعہ کیا، کیوں اور کیسے؟" رقیہ بی بی

یہ ان لوگوں کے لیے ایک بہترین کتاب ہےجو کتابیں پڑھنا چاہتے ہوں لیکن پڑھ نہ پا رہے ہوں. اس کتاب میں مطالعہ کی اہمیت پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے .
اس کتاب کو مختلف مصنفین نے مختلف ناموں سے تحریر کیا ہے، جن میں محمد آصف اقبال قابل ذکر ہیں . محمد آصف اقبال کی یہ کتاب 97 صفحات پر مشتمل ہے اور نور شریعت اکیڈمی کراچی سے شائع ہوئی ہے۔

کتاب میں مطالعہ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف، اس کے فوائد، مقاصد اور درست سمت پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے
مصنف نے اس کتاب میں مطالعہ کے آٹھ فوائد بتائے ہیں
مطالعے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بخوبی انداز میں لکھا ہے
مصنف نے مطالعہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے علم میں اضافے، ذہنی نشوونما اور سماجی ترقی کا ذریعہ قرار دیا ہے
اس کتاب میں مطالعہ کے مختلف طریقوں، مراحل اور کچھ رکاوٹوں کے بارے میں بھی رہنمائی کی گئی ہے۔

مطالعہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ نہ صرف علم میں اضافے کا ذریعہ ہے بلکہ ذہنی تندرستی اور سماجی آگاہی کا بھی باعث بنتا ہے

"مطالعہ کیا، کیوں اور کیسے؟" جیسی کتابیں پڑھنے والوں کو مطالعہ کرنے کی دل میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور یہ کتاب ہمیں بھترين انداز سے بتاتی ہے کہ آخر مطالعہ ہے کیا؟ جو کہ موجودہ دور میں بہت ضروری ہے۔

کتاب کے تین مرکزی سوالات ہیں "مطالعہ کیا ہے؟"، "کیوں ضروری ہے؟" اور "کیسے کیا جائے؟" اس کو نہایت سادہ اور واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
مصنف پڑھنے والے کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بتاتے ہیں کہ مطالعہ انسان کی فکر، شعور، کردار اور شخصیت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ محض تھیوری نہیں بلکہ عملی رہنمائی بھی دیتی ہے۔ اس میں ان مسائل کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو مطالعے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ان کا حل بھی بتایا گیا ہے کہ آپ ان مشکلات سے کیسے نکل سکتے ہیں

یہ کتاب ہر اُس فرد کے لیے مفید ہے جو مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہوں
طلبہ، اساتذہ، اور عام پڑھنے والے سب اس کتاب سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں

"مطالعہ: کیا، کیوں اور کیسے؟" ایک ایسی کتاب ہے جو پڑھنے کی عادت کو مزید بڑھاتی ہے اور پڑھنے والوں کو فکر اور سوچ کی طرف لے جاتی ہے