ہوم << مفتی تقی عثمانی صاحب ، ایک تعارف - فرح ناز

مفتی تقی عثمانی صاحب ، ایک تعارف - فرح ناز

مفتی محمد تقی عثمانی (5اکتوبر 1943ء) عالم اسلام کے مشہور عالم اورجیدفقیہ ہیں۔ ان کا شمار عالم اسلام کی مشہور علمی شخصیات میں ہوتاہے۔(1980ء) سے (1982ء) تک وفاقی شرعی عدالت اور (1982ء) سے (2002ء) تک عدالت عظمیٰ پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہےہیں۔ وفاق المدارس کے حالیہ صدر،بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے نائب صدر، اور دار العلوم کراچی کے صدر ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثیت شرعی مشیر کام کررہے ہیں۔ اور البلاغ جریدے کے مشیر اعلی بھی ہیں۔

ولادت:
مفتی محمد تقی عثمانی تحریک پاکستان کے کارکن اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کےسب سے چھوٹے فرزنداور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کی پیدائش 5 شوال (1362ھ) بمطابق 5 اکتوبر (1943ء) کو ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور قصبہ دیوبند میں ہوئی۔ اردوکے مشہور شاعر محمد زکی کیفی اور اردو کی مشہور غیر منقوط کتاب" ہادی عالم" کے مصنف محمد ولی رازی بھی مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بھائی ہیں۔

تعلیم:
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن کراچی میں مولانا احتشام الحق تھانوی صاحب کے قائم کردہ "مدرسہ اشرفیہ" میں حاصل کی اور پھر اپنے والد بزرگوار کی نگرانی میں "دارالعلوم کراچی" سےدرس نظامی کی تعلیم مکمل کی جس کے بعد (1961)میں اسی ادارے میں "فقہ" سے تخصص کیا،بعدازاں جامعہ پنجاب میں عربی ادب میں ماسٹرز اورجامع کراچی سے وکالت کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا۔

وفاق المدارس العربیہ کی صدارت:
ڈاکٹر عبدالزاق اسکندر کی وفات کے بعد(19 ستمبر 2021ء) کو وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوریٰ نےانہیں متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔

تصانیف محمد تقی عثمانی:
جس میں پاکستانی مسلم فقیہ وعالم محمد تقی عثمانی کی کتابیں، ترجمہ جات، تبصرے،اورمضامین شامل ہیں۔ عثمانی اسلامی مالیات، قانون اور اسکالرشپ میں ایک اسنادی حیثیت رکھتےہیں۔ عربی،انگریزی، اور اردومیں 143 سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ وہ ماہانہ جریدہ البلاغ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ ان کی کتابوں میں تکملہ فتح المہلم، اصول الافتاء وآدابہ،این انٹروڈکشن ٹواسلامک فائنانس،دی میٹنگ آف دی نوبل قرآن وتھ ایکسپلینیٹری نوٹس،اسلام اور جدت پسندی،اور ذکروفکر شامل ہیں۔

اعزازات:
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو(اپریل 2019ء) کو روس میں اعزازی طور پر علمی خلعت زیب تن کرایاگیا(جو روس کابہت اعلی علمی اعزاز ہے)
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اپنی علمی خدمات کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک اور مختلف اعزازات اور ایوارڈز سے نوازے گئے ہیں۔
( 2019ء)کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان ہوا۔
(2020ء) میں حکومت پاکستان نے انھیں اعلی ترین سول اعزاز "ستارہ امتیاز" دیا۔
(2009) میں پی آئی اے( پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن) پرپوری دنیا میں سب سے زیادہ ٹریولنگ کرنے والے مفتی تقی عثمانی صاحب تھے۔ جس پر" پی آئی اے" نے بطور اعزاز عمر بھر کےلیے انھیںایک تہائی یاآدھے کراۓ میں سفر کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Comments

Avatar photo

فرح ناز

فرح ناز عالمہ اور افسانہ نگار ہیں۔ قرآن پڑھنا پڑھانا مشغلہ ہے۔ متعدد کورسز کیے ہیں۔ ختم نبوت کورس کی معلمہ ہیں۔ دین اسلام کی اشاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ابلاغ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Click here to post a comment