اس وقت دنیا کساد بازاری، گرانی اور بے روزگاری جیسے مسئلوں میں الجھی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد تجارتی لحاظ سے ہر طرف بے یقنی پیدا ہوگئی ہے۔ "امریکہ فرسٹ" کا نعرہ بلند کرتے صدر صاحب نے نہ صرف ہر ملک کی تجارتی بنیادوں کو ہلا دیا ہے بلکہ ہر ملک کو دفاعی میدان میں دفاعی پوزیشن پر بھی لاکھڑا کردیا ہے۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ پاکستنانی بائیکاٹ کی باتیں کرتے ہیں مگر ان کے پلے ہے کیا؟ بقول انکے پاکستان میں ایک شے بھی مطلوبہ معیار کی نہیں بنتی۔ ہمیں اکثریہ تو بتایا جاتا ہے کہ ہم تنکوں سے زیرہ بنالیتے ہیں۔ سرخ اینٹوں سے مصالحے بناتے ہیں۔ جانوروں کو رنگ اوڑھا کر ان کی شکل تک بدل ڈالتے ہیں۔ ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی میں ہم بہت آگے ہیں مگر ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہم بہت سی چیزوں میں کبھی ہم خود کفیل بھی تھے۔ کبھی ہم دنیا کے لیڈر بھی کہلاتے تھے یقین نہیں آئے تو پی آئی اے کو اٹھا کر دیکھ لیں۔ عربیوں کو جہاز کی الف بے کا نہیں پتا تھا ہم نے انہیں جہاز رانی کی صنعت اور جہاز اڑانے کا طریقہ سکھایا آج ہم تنزلی اور وہ ترقی کی طرف چلے گئے۔ سہراب جیسی کمپنیاں ہمارے پاس ہوتی تھیں۔ اب بھی ہمارے پاس کیا کچھ بچا ہے اس کا جائزہ لیں تو یہ بات کھلتی ہے کہ آج بھی ہم ملٹی نیشنل کمنیز کے معیار کی چیزیں بنا رہے۔ درج ذیل لسٹ میں ہم جائرہ لیتے ہیں کہ کون سی پاکستانی اشیا اس وقت دستیاب ہیں جن سے ہم استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان اشیا کی بابت صرف بائیکاٹ کے غرض سے نہیں بتایا جارہا بلکہ اس لیے بھی بتایا جارہا ہے کہ ہمیں مقامی صنعتوں کا علم ہو اور ہم مقامی صنعتوں کو ٖفروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں۔
ڈیری اشیا:
سب سے پہلے پاکستانیوں کی محبوب ڈیری اشیا کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہوگا۔ ڈیری اشیا میں ہلا دودھ بہترین دودھ تھا۔ آج بھی ایڈم ملک، گورمے بیکری کی ڈیری اشیا، پرما، ڈے فریش، ملک فیلڈ، انہار، حلیب بہترین متبادل ہیں۔ اسی طرح یہ کمپنیاں بشمول ممتاز،اچھا دودھ دہی والے ، مکھن اور دیسی گھی بھی بناتی ہیں اوراس کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر دودھ گھروں میں مختلف دیہاتوں، مضافاتی علاقوں سے سپلائی ہوتا ہے تو یہ کہنا کہ صرف چند کمپنیاں ہی بہتر معیار مہیا کرتی ہیں کسی طور درست نہیں ہوگا۔
کوکنگ آئل،ساس ، مصالحہ جات، بسکٹس، چپس، کیکس اور دیگر اشیا:
اگر ہم گھروں میں استعمال ہونے والے کوکنگ آئل اور کھانے کے مصالحوں کی لسٹ بنائیں تو کشمیر،کسان، صوفی، میزان،انداز، سویا سپریم، تلو حبیب سمیت بہت سی کمپنیاں بہترین کوکنگ آئل بازار میں مہیا کررہی ہیں۔ اسی طرح مصالحہ جات میں بھی نیشنل، میزان، مہران، ہمالین شیف، حبیب مصالحے سمیت مختلف کمپنیاں بہترین مصالحہ جات بنارہی ہیں جب کہ ساسز اور سیرپ میں نیشنل، مہران ، بیک پارلر، سن ڈپ، سلمانز شامل ہیں جو کیچپ، ساسزاور ناشتے پر کھانے والے جام وغیرہ مہیا کررہے ہیں۔ چاکلیٹ میں ناؤ، پیراڈائز، سونٹ، نوویلا سمیت لوکل چاکلیٹس بہترین ہیں۔ پیک بسکٹس میں بسکونی، انگلش، ہلال، وسل، کیفےاور انوویٹو کے بسکٹ بہتر ہیں۔چپس میں سپر کرسپ،اوئے ہوئے، کرلیز، اور کولسن اسی طرح ڈبے والے کیک میں ہلال، کپ کیک، بسکونی، بیک پارلرارو ڈان کے کیک استعمال کئے جاسکتے ہیں۔بچوں کی پسندیدہ کینڈی کی بات کریں تو ہلال، کینڈی لینڈ اور مے فئیر کی کینڈیز استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اس لسٹ کو دیکھنے کے بعد پھر ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی چیزیں بہترین نہیں ہیں جب کہ دنیا میں ان چیزوں کو دل سے سراہا جاتا ہے ۔
روزانہ کی اشیا جیسے صابن، ٹوٹھ پیسٹ وغیرہ:
اگر ہم پاکستانی صابن ، ٹوٹھ پیسٹ سمیت روزانہ استعمال ہونے والی چیزوں کی فہرست بنائیں تو تبت، کیپری،ؤائیٹل، کئیر،سعید غنی، فائزہ، گولڈن پرل،ڈبلیو بی بائے ہیمانی، چلتن پیور، کرسٹائن ، سمیت مختلف مقامی کمپنیوں پر نگاہ جاتی ہے جو صابن جب کہ میڈی کیم، سیم سول، سعید غنی، چلتن پیور، بائیو آملہ سمیت مختلف کمنیاں بہترین شیمپو بناتی ہیں اس کے علاوہ بھی دسیوں کمپنیاں دستیاب ہیں جو ہربل صابن ، شیمپو سمیت باتھ روم میں استعمال ہونے والی اشیا بناتی ہیں جسے مقامی لوگ کسی حد تک سراہتے بھی ہیں۔ مذکورہ کمپنیاں ہیر آئل، سمیت خواتین کی خوب صورتی کی اشیا بھی بنارہی ہیں۔ اسی طرح ہم دانتوں کی صفائی سے متعلق بات کریں تو ڈنٹونک، میڈیکیم،انگلش، فورہنس ،شیلڈ، پاک برش سمیت کئی کمپنیز ہیں جو اچھے ٹوٹھ پیسٹ اور برشز بنارہی ہیں۔ جوتوں کے پالش کی بات کریں تو ڈبلیو بی ایم سمیت کچھ لوکل کمنیوں کی اشیا استعمال کرسکتے ہیں۔ جب کہ کنگ ٹاکس اور ٹائی فون کو بطور مچھر مار دوائی کے طور استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گھر میں عمومی استعمال کی شے ٹشو روز پیٹل ، ہنکیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔
لانڈری اور صفائی سے متعلق اشیا،
اس کیٹیگری میں اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ پاکستانی کوئی معیاری شے نہیں بنارہے ہوں گے مگر یہ خیال بھی حرف غلط ہے۔کپڑے دھونے والے صابن ، واشنگ پاؤڈر میں پاکستانی مقامی کمپنیاں بھی کافی حد تک بہتر مصنوعات مہیا کررہی ہیں صوفی صابن ہو یا گائے،برائٹ ، میکس، کنگ ڈیٹرجنٹ، انسٹا کلین اور نیٹ اینڈ کلین یہ سبھی کمپنیاں لوکل بھی ہیں اور بہترین لانڈری کی اشیا بھی بنارہی ہیں۔ لہذا ہم شکوہ نہیں کرسکتے کہ ہمیں لوکل اشیا میسر ہی نہیں ہیں۔
چائے، ڈیزرٹ ، سپریڈ، کولا، شربت ، جوسز اور مشروبات:
اگر ہم چائے کی پتی کی بات کریں تو ٹپال، وائیٹل، اسلام آباد ٹی بہتر ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح ڈیزرٹ میں نیشنل، بیک پارلر، کولسن، لذیزہ اور مہران کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ بیکنگ اشیا میں روز موراور مدر چوائس بہتر ہوسکتے ہیں۔ سپریڈ اور اچار میں ینگز، نیشنل، اور نیچر ہام کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لوکل سافٹ ڈرنکز، جوسز اور شربت کی بات کریں تو پاکولا، نیکسٹ کولا، گورمے کولا ، امرت، سپر کولا جب کہ جوسز میں رانی جوسز، گورمے جوسز،پاپولر،ٹروپیکو،فروٹین، مزا، سن سپ سمیت کافی کمپنیاں ہیں جو کہ سوفٹ ڈرنک اور جوسز مقامی طور پر تیار کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ قرشی جام شیریں، روح افزا سمیت کئی شربت بنانے والی کمنیز ہیں جن کو پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہے۔
انجینئرنگ اور کنسٹرکشن:
لکی، ڈی جی، میپل لیف، بیسٹ وے لوکل سمیٹ میں مغل، اتحاد، آغا،ایف ایف سٹیل،امریلی سٹیل اسی طرح ملت، غازی ٹریکٹرز، ڈسکون کنسٹرکشن کمپنی ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ایسے ادارے ہیں جو ملکی ضرورت کافی حد تک پورا کرتےہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اشیا جیسے پینٹس اور ٹائلز میں ماسٹرز، برائیٹو، نیلسن پینٹس جب کہ ٹائلز میں ٹف ٹائلز،سٹی ٹائلز اور شبیز ٹائلز شامل ہیں۔
پنکھے، فریج، اور دیگر مشینی آلات:
اگرچہ اس فہرست میں ہم کافی پیچھے جاچکے ہیں مگر کسی حد تک مقامی اور غیر مقامی انڈسٹریز کے امتزاج سے جو چیزیں سامنے آتی ہیں ان میں پیل، ڈاولینس،اورینٹ، ویوز، گابا،ہائیر، سپر ایشیا، ہوم ایج، ناس گیس، انویرکس، ٹیسلا کمپنیز شامل ہیں جو فریج ، فریزر ، سمال اپلائنسز، یوپی ایس، پیٹریز، ایل ای ڈیز، گیزراور اے سی سمیت گھر میں استعمال ہونے والی الکٹرونک ، الیکٹرک چیزیں بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فین، رائل فین، ملت، سابرو، ٹویو کمپنیز پنکھے اور کولر بنانے میں اپنا اچھا مقام رکھتی ہیں۔
آٹو موبائل، ٹیک اور فرنیچر انڈرسٹری:
اس کیٹیگری کے تحت ہم مقامی اور غیر مقامی انڈسٹری کے اشتراک کو دیکھیں گے ۔ آٹو موبائل انڈسٹری میں یونائیٹڈ، روڈ پرنس، سہراب، سازگار انجینرنگ، ملت ٹریکٹرز، ال غازی،ایچ آئی ٹی ٹیکسلا، ماسٹرز موٹرز ایسی کمپنیز ہیں جو سائیکل ، موٹر سائیکل ،گاڑیوں ، لوڈر گاڑیوں سمیت بھاری انڈرسٹری کی ضروریات کا سامان بنارہی ہیں۔ اسی طرح ٹیک کمپنیز میں نیٹ سول، پی ٹی سی ایل، سسٹمز لمیٹڈ، بائیکیا، دس پرلز سمیت بہت سی لوکل کمنیز ہیں۔ اگر ہم فرنیچر انڈرسٹری کی بات کریں تو پاک فرنیچر ہب، فرنیچر مارٹ، رائل اوک، انڈکس فرنیچر پی کے، نیشنل فرنیچر ہاؤس، پائن کرافٹ سمیت بہت سی کمپنیز ہیں جو فرنیچر وغیرہ کا سامان بناتی ہیں۔
کپڑے، بچوں کی اشیا:
اگر ہم مقامی کپڑوں کی انڈرسٹری کو دیکھیں تو ہمیں مقامی صنعت کافی اوپر کھڑی نظر آتی ہے۔ جیسے کھاڈی، ثنا اینڈ سفیناز، الکرم سٹوڈیو، بونینزا اور جنید جمشید بہترین لوکل کپڑوں کے برانڈز میں شمار ہوتے ہیں جب کہ بچوں کی اشیا کی بات کریں تو کین بے بی، بونا پاپا، مولفکس،شیلڈ،ٹونکل ڈائپرز، شانز بے بی ڈائیپرز، سوفٹ کئیر ڈائیپرز جب کہ لوشن، صابن شییمپو میں ڈے فریش، ڈبلو بی ، مدر کئیر،مومز ٹچ، سوفٹ ٹچ، نیکسٹوں، ہیمانی وغیرہ لوکل اشیا ہیں جو کہ بچوں کے لیے کافی حد تک بہتر ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح ہم بچوں کے خوراک کی بات کریں تو مائلیک بے بی سیریلز، قرشی بے بی سیریلز، نیچرل بے بی سیریلز جب کہ دودھ میں ڈے فریش بے بی ملک، پریما ملک، لیکٹوجن اور کچھ لوکل برانڈزبہتر ہوسکتے ہیں۔
دیگر:
اس کے علاوہ وہ سینکڑوں اشیا ہیں جو مقامی طور پر تیار ہورہی ہیں جن سے ہم ہر صورت نا آشنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی صنعتیں بھی قیمتوں اور معیار پر سمجھوتہ نہ کریں۔ بہترین شے بنائیں۔ہم بطور پاکستانی اکثر پاکستانی اشیا کو برا کہتے ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ پاکستنانی اشیا کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔ ہمارے مقامی نمک کو پنک سالٹ اور ہمالین سالٹ کے نام سے پوری دنیا میں بیچاا جاتا ہے۔ پاکستنانی چاول ، کھیلوں کے سامان، کپڑوں کی انڈسٹری ، مصالحہ جات، نمک اور ڈرائی فروٹس کو پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں کم از کم اتنا علم تو ہو کہ ہمارے اپنے ملک میں کون سی چیز بطور موجود ہے اور اگر ہمیں وہ چیز معیاراور قیمت کےلحاظ سے بہتر لگتی ہے تو ہمیں اس مقامی شے کو ترجیح دینی چاہئیے۔ ان چیزوں کے علاوہ بھی سینکڑؤں ایسی اشیا ہیں جن کا ذکر اس مختصر سی تحریر میں نہیں ہوسکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں پہلے علم ہو کہ ہم کون سی اشیا بنا رہے ہیں اور ان کا معیار کیسا ہے۔
تبصرہ لکھیے