ہوم << اپنے رمضان کو زوال پذیر ہونے سے بچائیں! یمین الدین احمد

اپنے رمضان کو زوال پذیر ہونے سے بچائیں! یمین الدین احمد

ہم رمضان کے پانچویں اور چھٹے دن میں داخل ہو چکے ہیں۔
اور کچھ تبدیلی واقع ہونے لگی ہے۔
تراویح میں وہ رونق نہیں رہی جو پہلی رات تھی۔
فجر کی صفیں بھی پہلے سے کمزور ہو چکی ہیں۔
جو جوش و جذبہ پہلے دن تھا، وہ ماند پڑنے لگا ہے۔
یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔
یہ ہر سال مشاہدہ کیے جانے والا ایک پیٹرن ہے۔

یہ ایک متوقع زوال ہے جو پہلے ہفتے کے ختم ہونے تک اکثر لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
یہی وہ وقت ہے جہاں زیادہ تر لوگ کمزور پڑنے لگتے ہیں۔
وہ غلطی کیا ہے جو اس زوال کی وجہ بنتی ہے؟
رمضان کے لیے کوئی واضح پلان نہ ہونا!
ہم شوق اور جوش کے ساتھ شروعات کرتے ہیں۔
لیکن پانچویں یا چھٹے دن:
📉 جوش ماند پڑنے لگتا ہے۔
📉 تھکن غالب آنے لگتی ہے۔
📉 معمول بگڑنے لگتا ہے۔

اور لوگ خود سے کہتے ہیں:
"کوئی بات نہیں، ابھی تو پورا مہینہ باقی ہے،میں آخری عشرے میں زیادہ محنت کر لوں گا۔"
لیکن حقیقت کیا ہے؟
اگر آپ ابھی کمزور پڑ گئے، تو آخری عشرے میں اچانک مضبوطی کے ساتھ بروئے کار آنا بہت مشکل ہوگا۔
رمضان ایک 100 میٹر کی دوڑ نہیں، بلکہ میراتھن کی طرح صبر و استقامت کا امتحان ہے۔

اگر آپ اس گراوٹ سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چند اقدامات پر غور کرلیں:
✅ اذان کے وقت سب کچھ چھوڑ کر فوراً مسجد روانہ ہو جائیں ۔
اگر آپ نے لمحہ بھر بھی تاخیر کی، تو مصروفیات ختم۔ نہیں ہونے والی اور وہ آپ کو روک لیں گی۔ فیصلہ پہلے سے کر لیں کہ اذان ہوتے ہی اٹھنا ہے اور مسجد جانا ہے۔
✅ ہر نماز کے بعد قرآن کے 4-5 صفحات ضرور پڑھیں۔
یہ چھوٹی سی پریکٹس آپ کو بغیر دباؤ کے روزانہ ایک پارہ مکمل کرنے میں مدد دے گی۔ اگر آپ 20 سے 30 منٹ میں ایک ساتھ ہی پارہ مکمل کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔
✅ تراویح کے بعد سوشل میڈیا بالکل نہ دیکھیں۔
یہ راتیں بہت قیمتی ہیں، انہیں ضائع نہ کریں۔ فوراً سو جائیں تاکہ تہجد اور سحری کے لیے تازہ دم ہو سکیں۔
✅ عصر سے پہلے 30-45 منٹ کا قیلولہ (مختصر نیند) لیں۔
یہ چھوٹا سا آرام آپ کی توانائی بحال کر دے گا، تاکہ تراویح میں کمزوری محسوس نہ ہو۔ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مستقل سنتوں میں سے ہے جس کو ہماری اکثریت نے ترک کردیا ہے۔
✅ یاد رکھیں: آپ کو زندگی میں رمضان کے علاوہ تراویح پڑھنے کا کوئی اور موقع نہیں ملے گا!

یہ صرف رمضان کی خاص عبادت ہے۔ اگر آپ چھوڑ دیں تو اگلے رمضان تک انتظار کرنا ہوگا، جس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
اس رمضان کو معمولی نہ سمجھیں!
پچھلے سال جو لوگ ہمارے ساتھ رمضان گزار رہے تھے، ان میں سے بہت سے لوگ اس سال ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ اللہ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔

یہ آپ کا اور ہمارا بھی آخری رمضان بھی ہو سکتا ہے!
تھکن اور سستی کو اپنے مغفرت حاصل کرنے کے اس بہترین موقعے پر غالب نہ آنے دیں۔
یہی وہ دن ہیں جہاں زیادہ تر لوگ کمزور پڑنے شروع ہوجاتے ہیں۔

لیکن آپ؟
یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ مضبوط رہیں، استقامت کے ساتھ جمے رہیں اور ہر لمحے کو قیمتی بنائیں۔
آئیے، مل کر اپنا رمضان کامیاب بناتے ہیں۔
حقیقی امتحان اب شروع ہو رہا ہے! ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد۔

Comments

یمین الدین احمد

یمین الدین احمد وژنری ٹرینر، کوچ اور بزنس کنسلٹنٹ ہیں۔ تین دہائیوں سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 22 سال سے انفرادی افراد، کاروباری شخصیات، اور اداروں کو مقصدیت، بہتری اور استحکام کی راستے پر گامزن کرنے میں مصروف ہیں۔فیملی بزنسز اور اسٹارٹ اپس کے لیے اسپیشلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اب تک دنیا کے 80 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 100,000 سے زائد افراد اور 500 سے زائد تنظیمیں اور کاروباری ادارے مقصدیت کی طرف رہنمائی کے اس سفر کا حصہ بن چکے ہیں

Click here to post a comment