ہوم << دلیل ٹاپ پندرہ سو رینکنگ میں

دلیل ٹاپ پندرہ سو رینکنگ میں

الحمدللہ ’دلیل ڈاٹ پی کے‘ رینکنگ میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے. ایک ماہ کے مختصر عرصے میں ’دلیل‘ نے پاکستان کی معروف ویب سائٹس میں اپنی جگہ بنائی ہے. تازہ ترین رینکنگ میں دلیل ٹاپ پندرہ سو ویب سائٹس کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کی رینکنگ دو لاکھ پچاس ہزار ہو گئی ہے.
Capture
معروف صحافی عامر خاکوانی کی ادارت میں دلیل ڈاٹ پی کے، کا آغاز ستائیسویں رمضان المبارک کو ہوا تھا اور اس نے انتہائی کم وقت میں سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں اپنا مقام بنایا ہے اور ایک بااعتماد اور نظریاتی طور پر مئوثر بلاگ کا نقش چھوڑا ہے. بڑی تعداد میں مختلف الخیال لوگ مختلف موضوعات پر لکھ رہے ہیں اور انھیں مکالمے کے فروغ کے لیے دلیل پر جگہ دی جا رہی ہے.
دلیل ڈاٹ پی کے کا اصل سرمایہ اس کے بلاگرز اور قارئین ہیں جو اپنے قیمتی وقت سے لمحات نکال کر روزانہ مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں اور تحاریر پڑھنے کے لیے ویب سائٹ پر آتے ہیں. اس محبت کے طفیل ان شاء اللہ دلیل کامیابی کا سفر جاری رکھے گی

Comments

Click here to post a comment