لاہور: پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر گورنر بلیغ الرحمان کیخلاف قرار داد منظور کرلی۔ اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا.
جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے گورنر کے خلاف قرار داد پیش کی اور وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو ’غیر آئینی و غیر قانونی‘ قرار دیا۔ قرارداد میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے پراعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔
ایوان نے گورنر کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کیا جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس دوران ہنگامہ آرائی کی گئی اور پھر اپوزیشن نے اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔
تبصرہ لکھیے