ہوم << ایس ڈی برمن:بڑی سُونی سُونی ہے زندگی- حماد یونس

ایس ڈی برمن:بڑی سُونی سُونی ہے زندگی- حماد یونس

معروف موسیقار اور دھن ساز ، ایس ڈی برمن کا آج یوم پیدائش ہے ۔
بالی ووڈ کے سنہرے دور میں بہت سی فلمیں، گیت اور گلوکار ان کی موسیقی اور ترتیب دی ہوئی دھن کے نتیجے میں کامیاب ہوئیں۔

یکم اکتوبر ، انیس سو چھ کو موجودہ بنگلا دیش کے شہر ، کُمیلا میں جنم لینے والے سچن دیو ، اس عہد میں کامیاب ہوئے جب لکشمی کانت - پیارے لال ، اوم پراساد نیر ، مدن موہن اور سب سے بڑھ کر نوشاد کا طوطی پورے برصغیر میں بولتا تھا ۔

پچاس ، ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بہت سی کامیاب اور انتہائی مقبول ہونے والی فلموں کی موسیقی انہی ایس ڈی برمن نے دی تھی۔
جن میں پیاسا ، کاغذ کے پھول ، بمبئی کا بابو ، تین دیویاں ، تیرے گھر کے سامنے ، گائیڈ ، جیول تھیف(ہیروں کا چور) ، چپکے چپکے ، ابھیمان ، آرادھنا ، ملی ، پریم پُجاری ودیگر شامل ہیں۔
آرادھنا نامی فلم میں ایس ڈی برمن کے بیٹے ، آر ڈی برمن (راہول دیو برمن) نے بھی بطور موسیقار ان کا ساتھ دیا تھا ۔ آر ڈی برمن نے بھی بطور ایک کامیاب موسیقار بھارتی فلم انڈسٹری میں خاصا نام بنایا۔
ایس ڈی برمن کی موسیقی کے دامن میں دوام پانے والے بےشمار حسین گیتوں میں سے چند یہ ہیں،

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
گلوکار: محمد رفیع
فلم: پیاسا

جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا
گلوکار: ہیمنت کمار
فلم: پیاسا

کھویا کھویا چاند، کھلا آسمان
گلوکار: محمد رفیع
فلم : کالا بازار

دن ڈھل جائے رات نہ آئے
گلوکار: محمد رفیع
فلم : گائیڈ

کیا سے کیا ہو گیا بے وفا
گلو کار: محمد رفیع
فلم گائیڈ

گاتا رہے میرا دل
گلوکاران: لتا منگیشکر ، کشور کمار
فلم : گائیڈ

روپ تیرا مستانہ
گلوکار : کشور کمار
فلم: آرادھنا

آئے تم یاد مجھے
گلوکار: کشور کمار
فلم : ملی

کورا کاغذ تھا یہ من میرا
گلوکار: کشور کمار اور لتا منگیشکر
فلم: آرادھنا

گن گنا رہے ہیں بھنورے
گلوکار: محمد رفیع اور آشا بھوسلے
فلم: آرادھنا

بڑی سونی سونی ہے زندگی
گلو کار: کشور کمار
فلم : ملی

ایس ڈی برمن نے چند فلموں کے لیے بطور پلے بیک سنگر 27 گیت بھی گائے ، جن میں 13 بنگلہ زبان میں اور 14 گیت اردو/ہندی زبان میں تھے۔

یکم اکتوبر 1906 کو پیدا ہونے والے ایس ڈی برمن ، 31 اکتوبر 1975 کو انتقال کر گئے۔ ملی فلم کا گیت ، بڑی سونی سونی ہے زندگی ان کا آخری گیت تھا ۔ یہ گیت فلم کی صورتحال اور ایس ڈی برمن کی موت، دونوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سنا جائے تو ایک الگ ہی روپ اختیار کر لیتا ہے ۔

Comments

Click here to post a comment