ہوم << دنیا کی زندگی جنت بن سکتی ہے - ارم نفیس

دنیا کی زندگی جنت بن سکتی ہے - ارم نفیس

دنیا کی زندگی جنت بن سکتی ہے. اگر ہم اپنےوالوں گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں تقوی کی آب یاری کریں .رزق حلال کمانے والے کی دل جوئی کریں اور اس پر تعیشات کا بوجھ نہ ڈالیں بلکہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے.

اور ممکنہ حد تک کما کر لانے والے کا ہاتھ بٹائیں تو ہمیں چاہیے کہ زندگی کی ہر چیز میں اسراف اور تبذیر سے بچتے ہوئے سادگی اور سلیقے کا طرز عمل اپنائیں ۔ہمیشہ اپنے سے نیچے والے کو دیکھ کر شکر گزاری کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔شکر گزاری سے اللہ تعالی رزق میں اضافہ کرتے ہیں ۔

خود قرآن میں اللہ تعالی فرماتے ہیں

لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ

(اگر تم شکر گزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفرانِ نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے) (ابراھیم آیت 7:14)

ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کی شکر گزاری کریں شوہر کی شکر گزار بنے ماں باپ کی خدمت اور شکرگزاری کا حق ادا کریں یہی زندگی کی برکات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہےلیکن ناشکری کفر کے مترادف ہے اوراللہ کے عذاب کو دعوت دینے والی چیز ہے ناشکری دلوں میں حسرت پیدا کر دیتی ہے اور حسرت نامکمل تمنائیں پیدا کر دیتی اور ہمارے دلوں کو روگ لگا دیتی ہے.

اور زندگی کو ہماری اجیرن بنا دیتی ہے ہمیں حلال پر قناعت کے لیے شکر کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ شکر گزاری کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ہر روز فجر کے وقت یا سونے سے قبل اپنی تمام نعمتوں کی فہرست اپنے دل میں گنے جو ہمارے پاس موجود ہیں جوہمارے گھر اور بچوں کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں۔تب ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ نے ہمیں کیا کچھ دے رکھا ہے اور ساتھ ساتھ دنیا میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھیں جنہیں اللہ نے وہ نعمتیں بھی نہیں دی جو ہمیں میسر ہیں ۔کبھی کوڑے کے ڈھیر سے کھانے کی اشیاء بچوں کو اٹھاتے دیکھیں خیموں میں اور چھپروں میں رہتے خاندانوں کو دیکھیں ۔ڑیڑی پر سامان لاد کر آئے دن سفر کرنے والے خانہ بدوشوں کو دیکھیں۔

سردی میں فٹ پاتھوں پر سوئے ہوئے مزدوروں کو دیکھیں اور پھر ان نعمتوں کا جائزہ لیں جو ہمیں میسر ہیں کبھی کبھی خاندان کے ساتھ مل کر بیٹھیں اور نعمتوں کی تزکیر کرکے اللہ کا شکر ادا کریں تو تمام مشکل حالات سے مقابلہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

شکر کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے اپنے آپ میں ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں .حلال پر قناعت نصیب ہو جاتی ہے اور زندگی کی برکات نصیب ہو جاتی ہیں یہی دنیا کی زندگی جنت بن جاتی ہے.

Comments

Click here to post a comment