اسلام آباد: پی ڈی ایم نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کردیا۔
پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔ اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔
تبصرہ لکھیے