اسلام آباد: چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا تھا۔
تبصرہ لکھیے