ہوم << سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مکمل مدد کی جائے، آرمی چیف

سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مکمل مدد کی جائے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب ذدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مکمل مدد کی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی.

جس میں سرحدی اور داخلی سلامتی امور کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جاری آپریشن کو سراہا اور مسلح افواج کی جانب سے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی اور سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔