ہوم << الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے ہیں۔ انہوں نے تبایا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اگست کے آخر میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونے تھے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سمری چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تھی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مراسلہ میں کہا کہ سندھ میں 22 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو شیڈول تھے۔