اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔ صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا،
وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی، غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آٹے کی کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔
وزیر اعظم نے وزیر خوراک کو ہدایت جاری کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے، اور بہترین معیار کی گندم درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
تبصرہ لکھیے