سوشل میڈیا کے نقصانات - حناء سہیل

پہلے زمانے میں لوگ ٹی وی کو برا بھلا کہتے تھے کہ یہ وقت کی بربادی اور بچوں کے بگاڑ کا سبب ہے پھر آہستہ آہستہ تفریح کے نام پر ٹی وی کا دورانیہ بڑھتا چلا گیا اور دنیا کے سارے چینل اپکےہاتھ میں آگئے ایک ریموٹ کے ساتھ، ٹی _وی کے بعد DVD , VCR,اور پھر الیکٹرانک کی دنیا میں انقلاب آتا چلا گیا اور اب موبائل ایک چھوٹا سا آلہ موجود ہے جس کے ذریعے ساری دنیا ہمارے ہاتھوں میں ہے _ آج سے بیس سال پہلے کوئی جانتا بھی نہیں ہوگا کہ ایک چھوٹا سا آلہ اپنے اندر اتنی حشر سامانیاں رکھتا ہے۔

سب کچھ اس میں ہے اخبار، ای میل، فیس بک، یا کسی دور دراز رشتہ دار کی خیریت لینی ہو اور اگر آپ بور ہورہے ہوں تو سوشل میڈیا کی جادو نگری ہے ، جسکو آپ اچھے طریقے سے استعمال کریں یا غلط طریقہ سے آپکے اپنے اوپر ہے ، اس دنیا میں جاکر تو ایسے گم ہو جاتے ہیں کہ کوئی ہوش نہیں رہتا، نوجوان نسل بری طرح اس سوشل میڈیا کے پاگل پن میں گرفتار ہے اسکا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے ، کچھ لوگوں نے اسے سستی شہرت اور جلدی پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، اسکی مثال آئے دن اوٹ پٹانگ قسم کے قسم کے رحجان کا پھیلنا ہے کوئی بھی آدمی کچھ بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتا ہے اور ساری قوم اسکے پیچھے چلنا شروع ہوجاتی ہے ، اجکل ایک خاتون اپنا منہ ٹیڑھا کرکے اردو غلط بول رہیں ہیں تو سارے بچے، بڑے ، پڑھے لکھے ، ان پڑھ سب اسکی پیروی کرتے نظر آرہے ہیں اور ٹی وی چینل والے اسکو بڑھاوا دیتے ہوئے نظر آتے ہیں - جس کو دیکھو بس ایک ہی تکیہ کلام بنایا ہوا ہے ۔

" یہ ھم ہیں، یہ پماری قوم ہے، اور یہ ہماری بیوقوفیاں ہیں" خدا کے لئے کچھ تو سوچیں کہ اقبال نے ایسے شاہین بچوں کا خواب بتایا تھا ! کیا ایسی قوم کا سوچا تھا ! ھم تو اپنی زبان کا مذاق اڑا کر خوش ہورہے ہیں اور مزے لے رہے ہیں ، اب لوگ اردو غلط اور انگریزی تلفظ میں بولنے والوں کو عزت دے رہےہیں کچھ لوگوں کھانا پکاتے ہوئے کھانا کھاتے ہوئے کہیں فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کی ویڈیوز بنا بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتے رہتے ہیں پھر اگر کچھ غلط ہو جائے تو کہتے ہیں کہ ایسا ہمارے ساتھ ہی کیوں ہوا ، اگر اللہ نے نعمتیں دیں ہیں تو انکا شکر ادا کرنے کے بجائے دکھاوا کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، یہ دکھاوا کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے _ سوشل میڈیا کا استعمال آپنی معلومات بڑھانے کے لئے اور اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے کیا جائے تو بہترین ہے ورنہ بہت نقصان دہ ہے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */