چوہا شوارمہ - محمد مکرم

یہ چوہا شوارمہ والی ویڈیو آجکل یو ٹیوب وغیرہ پہ کافی گردش میں ہے اور جسے دیکھو وہ اس پہ اپنی اپنی الگ ویڈیو بنا کر پوسٹ کرتا جا رہا ہے لیکن فلحال ابھی تک کوئی یہ سوچنے پہ مجبور نہیں ہو پا رہا کہ آیا یہ ویڈیو حقیقت ہے یا صرف سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی آسان سا طریقہ ،کیوں کہ زیر نظر ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ چوہا الگ سے باقاعدہ ڈالا گیا ہے کیوں کہ شوارمہ جس طرح تیار کیا جاتا ہے۔

اس حساب سے سالم چوہا دیگر اجزاء کے بیچ میں آجانا اور پھر اس کا نظر نہ آجانا ایک ناممکن سی بات ہے اب اس کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں اول یہ کہ یا تو یہ ہوٹل کے کسی ورکر کی مالک کے خلاف انتقامی کروائی ہے دوم یہ کہ اس بندے نے خود سے ہی اس بیچارے چوہے کو اس شوارمے میں پلانٹ کر دیا اور ڈرامہ رچا کر ویڈیو بنا ڈالی اور شوشل میڈیا پہ پوسٹ کر کے واویلا مچا دیا تا کہ ویوز آجائیں اور ساتھ سستی شہرت بھی ،کیوں کہ آجکل اس الیکٹرانک دور میں اس گھٹیا ترین طریقہ شہرت کو اپنا کر ہر لچا لفنگا رات و رات مشہور شخصیت بننے کی ڈور میں جنون کی حد تک لگا نظر آرہا ہے ،ارے معذرت اپ کا کافی وقت کھپا دیا میں نے اب جب اتنا وقت کھپ ہی گیا ہے۔

تو تھوڑا اور کھپا لیں بس تیسری اور آخری وجہ بھی سنتے جائیں تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ چوہا شاید غیر مرئی تھا جو باورچی کو تو نظر نہیں آیا لیکن اس مہان بندے کو نظر آگیا ،بس اب اجازت دیجئیے ان شاءاللہ دوبارہ پھر کسی ٹوپک کے ساتھ حاضر ہونگا ،الله حافظ

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */