معاشرے کے بگاڑ کا ذمّہ دار کون - کرن وسیم

جماعتِ اسلامی خواتین کراچی ضلع شرقی کے تحت 19 ستمبر بروز ہفتہ فاران کلب میں مذاکرہ بعنوان "معاشرے کے بگاڑ کا ذمّہ دار کون؟" منعقد کیا گیا.مذاکرے کی میزبانی نگران نشرو اشاعت ضلع شرقی,صائمہ عاصم اور نائب ناظمۂ ضلع شرقی فرحانہ مظہر نے کی.

پینل کے شرکاء میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنےوالی خواتین موجود تھیں جنہوں نے اپنے دائرہ عمل کے حوالے سے معاشرے کے بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہوئے قابلِ عمل حل بھی تجویز کئے.شرکاء مذاکرہ میں صحافی , بلاگر , رائٹرز , ماہر نفسیات , وکیل , سابقہ سٹی کونسلر , اسسٹنٹ لیکچرر بحریہ یونیورسٹی , او لیول اسکول ٹیچر , فزیشن/ ڈاکٹر , اور ایک والدہ محترمہ بھی شامل تھیں... مذاکرے میں میڈیا کے کردار پر بھی تفصیلی مباحثہ ہوا اور مختلف سرویز Public opinion surveys کے پائ چارٹس اور فائنل نتائج بھی پیش کیئے گئے.

پروگرام کے آخر میں ناظمہ کراچی محترمہ اسماء سفیر صاحبہ نے مذاکرے میں شریک مہمانان گرامی اور دیگر شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی اقدار اور روایات وہ بدل رہے ہیں جن کے ہاتھ میں طاقت اور قوت ہے ،لیکن ہم اپنے کل سے مایوس نہیں ہیں، کیونکہ ہمارے درمیان آپ لوگوں کی شکل میں ایسے افراد موجود ہیں جو معاشرتی مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کے حل کا عزم بھی رکھتے ہیں ۔ انھوں نے جماعت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا تربیتی نظام رکھتی ہے جس سے گزرا ہوا شخص کرپٹ نہیں ہوسکتا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم اصلاح اور تربیت کا کام کریں گے تو تربیت یافتہ افراد تیار کرسکیں گے ایسے ہی تربیت یافتہ افراد جب ایوانوں میں آئیں گے جو خدا خوفی رکھتے ہوں تو ہی اصلاح لائی جا سکتی ہے۔

پروگرام کے اختتام تک شرکاء کی دلچسپی اور محویت قابل دید تھی ۔مذاکرے کی کوریج و رپورٹنگ کے لئےسوشل میڈیا ٹیم نے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی . پروگرام کے آخر میں ناظمۂ ضلع ندیمہ تسنیم نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اظہارِ تشکر کیا. پروگرام کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */