ہاتھ کی گرفت سے اپنی صحت کے بارے میں جانیے

لندن: برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین نے مضبوط گرفت کے ساتھ ہاتھ ملانے والوں کو اہم خوش خبری سنادی جس کے ذریعے وہ اپنی صحت مندانہ زندگی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوتی یا وہ نزاکت کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں اُن کے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے عارضے میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ نرمی سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ بڑھاپے میں رعشہ یا ڈیمنشا جیسی بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

جرنل آف الزیمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیس سال کے ایک لڑکے کے ہاتھ کی گرفت اوسطاً چالیس کلوگرام کے قریب ہوتی ہے، گرفت اس سے جتنی کمزور ہوگی اُس کو ہارٹ اٹیک، رعشہ کے امکانات اتنے ہی زیادہ بڑھ جائیں گے۔

برطانیہ کے نامور فزیو تھراپسٹ ٹم الراڈائس کہتے ہیں کہ ’ہاتھ کی گرفت ہمارے جسم میں موجود تمام پٹھوں کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے، اگر یہ کمزور پڑنا شروع ہوجائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے جسم کے خلیات کمزور ہونا شرو ہوگئے‘۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرائل لیونگ کا کہنا تھا کہ ’ہاتھ کی گرفت مہلک بیماریوں اور موت کے خطرے کو ناپنے کا آسان اور سستا ترین طریقہ ہو سکتا ہے‘۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */