صدر ایردوان کی طرف سے بورس جانسن کے لیے تہنیتی پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے اور نئے عہدے پر ان کے لئے کامیابیوں کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ "برطانیہ کا 77 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر میں بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نئے عہدے پر ان کے لئے کامیابیوں کا متمنی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نئے دور میں ترکی۔برطانیہ تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "میں، کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم اور اپنے عزیز دوست بورس جانسن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چاوش اولو نے پیغام کے ساتھ بورس جانسن کے دورہ انطالیہ کی ایک ویڈیو کو بھی شیئر کیا ہے۔ یہ دورہ انہوں نے اپنے وزارت خارجہ کے عہدے کے دوران کیا تھا۔