اسلام آباد میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرمان نے معصوم فرشتہ کوزیادتی کے بعد قتل کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرمان نے معصوم فرشتہ کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی نعش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاشی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔