کراچی کے ہسپتال جہاں مفت علاج ہوتا ہے

کراچی کے چند ہسپتال جو مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو حتی الامکان مفت علاج فراہم کرتے ہیں۔

یہ پوسٹ مفاد عامہ کے لیے لگائی جارہی ہے۔

01- سوٹ SUIT

گردوں کے تمام امراض کے علاج کے لئے ایک ورلڈ کلاس ہسپتال, مریض کے داخلے سے لے کر تمام ٹیسٹ, آپریشن, ڈائلاسس, دوائیاں, یہاں تک کہ مریض اگر چھوٹا بچہ ہے تو اس کے پیمپرز تک ہسپتال مہیا کرتا ہے۔ پورے پاکستان سے مریض یہاں آتے ہیں واپس کسی کو نہیں کیا جاتا البتہ مرض کی شدت کے حساب سے وقت دیا جاسکتا ہے۔ ڈونرز ایک دو کے علاوہ سب نامعلوم۔
http://www.siut.org

02- انڈس ہسپتال

کورنگی میں انڈس ہسپتال 2007 سے خدمات انجام دے رہا ہے، ابھی تک بھی اس کے احاطہ میں توسیع کا کام مسلسل جاری ہے۔ دل کے جملہ امراض کے لیے بالکل مفت علاج۔

https://en.m.wikipedia.org/wiki/Indus_Hospital

03- بیت السکون

ہل پارک پر واقع کینسر ہسپتال, پہلے ٹیسٹ سے لے کر آپریشن اور پھر کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور پھر دوائیاں بھی بالکل مفت۔ کوئ انکوائری نہیں آپ کا اتنا بتادینا کافی ہے کہ آپ مستحق ہیں ۔
http://baitulsukoon.org

04- کرن ہسپتال

کراچی یونیورسٹی سے آگے حکومت پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے ملک بھر کے بارہ ہسپتالوں میں سے ایک۔ تشخیص, آپریشن, کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور دوائیاں کل ملا کر تین سے پانچ لاکھ روپے میں کینسر کا مکمل علاج۔

http://www.kpws.org

04- جناح ہسپتال میں ابھی حال ہی میں چند مخیر حضرات کے تعاون سے کینسر کا علاج جدید مشینوں پر کرنے کے لئے کام جاری ہے اور یہ علاج بھی مکمل فری آف کاسٹ بتایا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ مختلف کمیونیٹیز کے زیر انتظام چلنے والے چھوٹے چھوٹے بیشمار ہسپتال کراچی میں موجود ہیں جو کسی نمود و نمائش کی چاہ کے بغیر خدمت خلق انجام دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   گلی گلی کتوں کا راج -افشین فیصل

گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ
یہ ادارہ بھی 2006 سے غریب لگوں کی مدد کر رہا ہے پاکستان کے تیرہ شہروں میں TB کے مریضو ں کا مفت علاج کر رہا ہے اچھی اور بہترین طیبی سہولیات مریضوں کے گھر کے دروازے تک ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں .اگر کسی کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانا ھے تو وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں.
0346-2442922.
www.greenstar.org.pk

اگر آپ ایسے کسی بھی طبی مرکز سے واقف ہیں تو اس کا اضافہ کر دیجیے۔
آپ جن گروپس میں شامل ہیں، وہاں یہ معلومات شیئر کردیں۔
کیا پتہ کسی ضرورت مند کو علاج معالجہ کی ضرورت ہو اور صرف اس شیئر کرنے سے اس کی ضرورت اللہ پوری کروا دے۔ جزاک اللہ