ہوم << عمران خان کے قافلے میں شامل ہوسکتی ہوں مگر اک شرط ہے !: واہنین حور

عمران خان کے قافلے میں شامل ہوسکتی ہوں مگر اک شرط ہے !: واہنین حور

میں بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہونا اپنی سعادت سمجھوں گی اگر اگر اگر خان صاحب آپ میرا اعتماد بحال کردو تو ....
ملک کا مستقبل سنوارنے اور ملک کی بہتری کے لیے اگر مجھے اپنے سارے رشتوں کو چھوڑنا پڑے تو چھوڑ دوں گی میں اپنے خاندان تک سے بغاوت کرکے خان صاحب اپ کے دھرنے میں شامل ہونے کے اکیلی چل پڑوں گی لیکن آپ کو میرا اعتماد بحال کرنا ہوگا ایک عام پاکستانی کا اعتماد خود پر بحال کرنا ہوگا ....
خان صاحب آپ کا کہنا ہے کہ پانامہ اور کرپشن کی وجہ ملک ابتر صورتحال کا شکار ہے آپ کا کہنا بجا ہے اور صد فیصد ٹھیک کہتے ہیں .آپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے بہانے بازی کر رہی ہے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں اور اس معاملے کو غیر ضروری طول دے رہی ہے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے لیکن خان صاحب کیا ہی بہتر ہو کہ شروعات آپ خود کرکے میرا اعتماد بحال کردو ایک عام پاکستانی کا اعتماد بحال کردو ....
خان صاحب سب سے زیادہ آج کل آپ جس معاملے کو اچھال رہے ہو وہ پانامہ ہے لیکن یہ بھی ایک سچ ہیں کہ آپ کے اکثر ساتھیوں کا اور بذات خود اپ کا نام بھی ان پیپرز میں شامل ہے خان صاحب اگر آپ سنجیدہ ہو پہل کرو اور اپنے ساتھیوں سے حساب لو یا پھر انہیں پارٹی سے نکال کر چلتا کرو ان پارٹی عہدے واپس لیکر میرا اعتماد بحال کردو ایک پاکستانی کااعتماد بحال کردو ....
دوسرا مسلہ جس کو آپ کی طرف سے اچھالا جارہا ہے وہ ہے کرپشن. خان صاحب وفاقی حکومت سے تو آپ شاکی ہو لیکن آپ کی صوبائی حکومت کے کتنے سکینڈل آئے کرپشن کے آپ نے ان کے خلاف کیا کاروائی کی آپ نے ضیاءاللہ افریدی کو بکرا بنایا سارے معاملے کو دبانے کے لیے اور پھر اسے بکرے باعزت بری کیا اور اس کے سال بھر کی تنخواہیں بشمول مراعات کے اس تک پہنچا آئے اس بکرے کا کہنا تھا کہ کرپشن میں آپ کے صوبے کا وزیراعلی اور آپ چہیتا اور پانامہ کا سردار جہانگیر ترین شامل ہیں لیکن آپ صرف نظر کر گئے خان صاحب آپ نے قومی وطن پارٹی کرپشن کے الزام میں چلتا کیا اور جب ان کرپٹ لوگوں کو آپ کی ضرورت پیش آئی تو آپ نے کرپشن کے تمام الزامات کو نظر انداز کرکے اس کرپٹ پارٹی کو سینے سے لگالیا کیوں خان صاحب آپ ہی کے پارٹی عہدیداروں نے کرپشن کی نشاندہی کی توآپ نے انہیں ذلیل کرکے نکال دیا خان صاحب اس دوغلے پن خاتمہ کرو اور میرا اعتماد بحال کردو ایک پاکستانی کا اعتماد بحال کردو ....
آپ کے انصافی, کرائے کے لکھاری اور خریدے گئے دانشور میری قوم کو بے شعور قوم کہتے ہیں یہ قوم لاکھ بے شعور سہی لیکن ایک بات طے ہے کہ یہ قوم کھرے اور کھوٹے کا شعور حاصل کرچکی ہے قوم کو مذید بے وقوف نہیں بناسکتے آپ .... آپ اپنے کارکنوں کے ساتھ اسلام اباد پر چھڑہائی کررہے ہو آپ کے لوگوں اسلحہ بر آمد ہورہا ہے شراب برآمد ہورہی ہے اور ڈنڈے برآمد ہورہے ہیں.
یہ چیزیں آپ کی اصلیت کو قوم پر آشکار کرچکی ہے یہ چیزیں ثابت کرتی ہے کہ آپ کا مقصد آپ کی خواہش کی تکمیل ہے آپ کا مقصد ہر گز احتجاج نہیں پانامہ نہیں کرپشن نہیں فقط انتشار اور بد امنی آپ کا مقصود ہے آپ میرے ملک کا وقار مجروح کررہے ہیں آپ میرے ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں....
خان صاحب باز آ فتنہ پردازی سے تو بے نقاب ہوچکا ہے اس قوم کی نظر میں

Comments

Click here to post a comment