ہوم << عملی کوشش کی پہلی اڑان - میاں جمشید

عملی کوشش کی پہلی اڑان - میاں جمشید

میاں جمشید کوئی بھی کام کرنے کے لے پہلا قدم اٹھانا، پہلی کوشش، پہلی میٹنگ، پہلا دن وغیرہ واقعی میں بہت مشکل ہوتا، خاص طور پر جب آپ کا کام کوئی عظیم یا مختلف و منفرد ہو، لوگوں کی نظریں آپ پر ہوں، منفی باتوں و رویوں کی بھر مار ہو، ایسے سب حالات و لوگوں کو ذہن میں رکھتے پہلی اڑان بھرنا واقعی بہت ہمت کی بات ہوتی ہے.
غور کریں کہ پہلی کوشش و قدم کے لیے جو ڈر، ججھک اور نتیجہ کا خوف ہمیں دوسروں سے نہیں ملتا، جتنا اپنے آپ سے حاصل کرتے. اور یہ تب ہوتا جب ہمیں اپنی سوچوں پر قابو نہ ہو. بہت زیادہ سوچ و پلاننگ اور perfection بھی ہمارے اندر یہ مجھ سے نہیں ہوگا، یہ بہت مشکل ہے، لوگ کیا سوچیں گے، وغیرہ کا خوف پیدا کر دیتا ہے، تبھی ہم پہلا قدم اٹھانے کی بجائے، پہلے یہ ہو جائے، پہلے ایسا کر لوں، پہلے وہ مل جائے، وغیرہ سوچتے دیر کرتے چلے جاتے ہیں.
تو دوستو! آپ سوچیں، پلان بنائیں اور پھر فورا عمل کی طرف آئیں. لٹکانا نہیں، کل پر نہیں چھوڑنا. بہت سے نئی باتیں یا پلان میں کوئی رد و بدل کی ضرورت عمل کرنے کے بعد ہی پتا چلتی ہیں. اس لیے مثبت سوچ رکھتے، جذبہ کو بلند رکھتے، منزل کو سامنے رکھتے رب سے دعا کرتے، جو ہوگا دیکھا جائے گا، ذہن میں رکھ کر اپنے پلان کے مطابق عملی کوشش کی پہلی پرواز کر جائیں. یاد رہے کہ شروع میں جب آپ اوپر نیچے ہوں یا ڈگمگا جائیں تو گھبرانا نہیں، اس کامل یقین کے ساتھ کہ جو رب کمزور سے پرندوں کو فضا میں تھامے رکھتا ہو، وہ آپ جیسی اشرف المخلوقات کو کیسے نیچے گرا سکتا ہے.

Comments

Click here to post a comment