آئین شکنی بڑا جرم ہے یا پیسے ٹکے کی کرپشن؟ اس سوال کو ایک دوسرے زاویے سے دیکھیے: پرویز مشرف صاحب پر لگا الزام زیادہ سنگین ہے یا نواز شریف صاحب کے خلاف مرتب کی گئی فردِ جرم؟ یہ سوال آپ اسناد برداروں کی مجلس میں رکھیں یا ان پڑھوں کی کسی محفل میں، جواب ایک ہی ملے گا۔ غالب اکثریت کہے گی: کرپشن۔ یہ...