ہوم << مسیحا-ڈاکٹر اکرام الحق اعوان

مسیحا-ڈاکٹر اکرام الحق اعوان

ڈاکٹر طارق محمود اج کل عمرے پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں تو کچھ دنوں کے لیے ان کی او پی ڈی میں دیکھ رہا ہوں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی کلینک پر خدمات سر انجام دے چکا ہوں۔

میں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ ڈاکٹر صاحب غریب مریضوں کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے غریب مریضوں کے لیے باقاعدہ کارڈ پرنٹ کروا رکھے ہیں اور ان کارڈز کی مختلف شرفائے علاقہ کی تصدیق کے بعد درجہ بندیاں کر رکھی ہیں۔ کچھ کارڈ ایسے ہیں کہ ان کے حامل مریضوں سے فیس وصول نہیں کی جاتی جبکہ کچھ کارڈ کے حامل مریضوں سے نہ تو فیس لی جاتی ہے اور نہ ہی ادویات کے مکمل پیسے، جبکہ چند مریضوں کو تو تمام ادویات بھی فری میں دی جاتی ہیں۔ یہ غریب مریضوں کی خدمت کا بہترین طریقہ ہے۔

میں جب اوپی ڈی دیکھ رہا ہوتا ہوں تو کم از کم 20 فیصد مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے پاس یا تو کارڈ ہوتے ہیں اور یا پھر ان کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کلینک پر انہیں رعایت مل سکتی ہے چنانچہ وہ ا کر بتلاتے ہیں کہ ہمارے وسائل نہیں ہیں ہم سے فیس نہ لی جائے یا کم فیس لی جائے تو وہاں کے تمام ڈسپنسزز کو ڈاکٹر صاحب کی طرف سے یہ ہدایات ہیں کہ ایسے کسی بھی مریض سے کارڈ ہو یا نہ ہو، فیس نہ لی جائے۔ یوں میں بھی آج کل روزانہ 15- 20 فیصد مریض فری دیکھ رہا ہوں اور یقین کریں ایسا کرنے سے جو روحانی سکون حاصل ہوتا ہے اس کا نعم البدل کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

اللہ تعالی ڈاکٹر طارق محمود ملک کو لمبی زندگی دے اور وہ اسی طرح غریب مریضوں کی خدمات گرتے رہیں اور ان کے دکھ کم کرتے رہیں۔ یہاں میں بتلاتا چلوں کہ ہمارے بہت سے ڈاکٹر غریب مریضوں کا اسی طرح خیال رکھتے ہیں لیکن وہ اس کی تشہیر نہیں کرتے۔مجھے پتہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب گزشتہ کئی سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں لیکن اس کی تشہیر نہیں کرتے اس لیے عام پبلک کو اس کا علم نہیں ہے۔ بہرحال میں نے سوچا کہ اگر کوئی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے تو اس کا لوگوں کو علم ہونا چاہیے۔ تاکہ لوگ کم از کم ایسے اچھے انسانوں کو دعائیں تو دے سکیں

Comments

Click here to post a comment