ہوم << دوستی کیا ہے؟۔ سالار انور مخل

دوستی کیا ہے؟۔ سالار انور مخل

Young African American female psychologist keeping hand of wrist of male patient sitting in front of her and sharing his problems

جانتے ہو میری نظر میں دوستی کیا ہے؟
دوست وہ ہوتا ہے جس سے میں بات نہ کروں تو وہ اُلجھن میں پڑ جائے
جس کو میں نظر نہ آؤں تو وہ مجھے تلاش کرے
میری پریشانی پر میرے حق میں دعا کرے، میرا ساتھ دے
مشکل میں طعنہ جاں نہ دے بلکہ جان دینے کے لیے تیار ہوجائے۔
دور ہونے پر مجھ سے قربت کا موقع ڈھونڈے
پاس اگر ہوں تو مجھ سے ہر غم و خوشی بیان کردے۔

دوست وہ ہوتا ہے جس سے میں آدھی رات کو بھی بات کرنا چاہوں تو بغیر ماتھے پر بل ڈالے میری بے ڈھنگی باتوں کو سنے، میری خوشی میں خوش اور غم میں غمگین ہوجائے۔
میرے خاموش ہوجانے پر فکرمند ہوجائے، بھلے روز بات نہ کرے پر میری غیر موجودگی میں میرے خلاف بات کو برداشت نہ کرے ۔
جسے میری اور اپنی آخرت کی فکر ہو، جو خود بھی خدا کی راہ پر چلے اور مجھے بھی وہی سبق دے، جو دوستی کے حقوق نہ ادا کرنے سے ڈرتا ہو۔
ہاں یہی ہوتا ہے ایک مخلص دوست جس کے کھو جانے کو حضرت علی ع نے زندگی کی سب سے بڑی غربت کہا۔!
جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم اتنے سالوں سے دوست ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کےلیے وقت نہیں نکال پاتے وہ دوستی کے حقوق ادا نہیں کرتے۔!