ہوم << ریاستِ مدینہ سے پاکستان تک: ایک نظریے کی روشنی- عمر فاروق

ریاستِ مدینہ سے پاکستان تک: ایک نظریے کی روشنی- عمر فاروق

کلمۂ طیبہ صرف الفاظ نہیں، ایک مکمل نظامِ حیات ہے۔ یہی کلمہ بنیاد بنا ایک ایسی ریاست کا، جسے دنیا نے "ریاستِ مدینہ" کے نام سے جانا عدل، مساوات اور اخوت کی مثال! اور پھر صدیوں بعد یہی کلمہ ایک بار پھر بنیاد بنا ایک نئی ریاست کی، جس کا نام ہے پاکستان۔ پاکستان کوئی اتفاقیہ حادثہ نہیں، بلکہ لاکھوں قربانیوں، شہادتوں اور دعاؤں کا ثمر ہے۔ یہ وہ دھرتی ہے جس کے سینے پر "لا الٰہ الا اللہ" کندہ ہے۔

جو اس نظریے کو مٹانے کا خواب دیکھتے ہیں، وہ بھول جائیں کہ یہ کلمے کی بنیاد پر کھڑی ریاستیں فنا نہیں ہوتیں، بلکہ مٹانے والے خود مٹ جاتے ہیں تاریخ گواہ ہے دشمنانِ اسلام اور منافقین کی سازشیں آج بھی جاری ہیں، جو اس ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، جو اس کے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ بھول گئے کہ جس ریاست کی بنیاد کلمۂ توحید پر ہو، اسے مٹانا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔ ریاستیں نہیں مٹتیں، مگر سازشیں کرنے والے خود مٹ جاتے ہیں! یہی اللہ کا وعدہ ہے، اور وعدۂ الٰہی سچا ہے۔

ہمیں آج ضرورت ہے کہ ہم اس نظریاتی ریاست کی اصل روح کو پہچانیں، اس کی حفاظت کریں، اور آنے والی نسلوں کو اس کی قدر و قیمت سے آگاہ کریں۔ پاکستان صرف ہمارا ملک نہیں، یہ ایک مقدس امانت ہے، جس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔

اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اور اسے دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔