ہوم << سنہرے دن اور قیمتی لمحے - سعدیہ نعمان

سنہرے دن اور قیمتی لمحے - سعدیہ نعمان

رمضان المبارک کے با سعادت دن اور با برکت راتیں آن پہنچی ہیں آیئے دیکھتے ہیں کچھ عملی نکات جو ہمیں ان گھڑیوں سے مستفید ہونے میں مدد دے سکتے ہیں

*نماز
سب سے اہم اور بنیادی عبادت نماز ہے بالکل ایسے ہی ضروری جیسے سانس لینے کے لئے آکسیجن ۔
سوچنا یہ ہے کہ نماز میں خشوع قائم رکھنے اور بڑھانے کے لئے کیا کریں
1- ہم یہ جانتے ہوں کہ ہم کیا پڑھ رہے ہیں
2- نماز کے انفرا اسٹرکچر یعنی رکوع سجود کو سمجھیں تاکہ یہ صرف چند حرکات ہی نہ ہوں بلکہ اس سے بندگی کا غلامی کا لطف اور رب کی قربت حاصل ہو سکے
3- رمضان میں تہجد کی ادائیگی کی کوشش ہو

*دعا
اپنے اور اپنے رب کے درمیان سے ہر رکاوٹ دور کرتے ہوئے تعلق بنائیں اس کی جانب پلٹیں اس سے باتیں کریں اپنی الجھنیں اپنے مسائل اس کے سامنے رکھیں تعلق بڑھانے کے لئے یہ دو تین امور اہم ہیں
1۔ اذکار
صبح و شام کی دعائیں اور اذکار کو اپنائیں کہ یہ ایک عادت بن جائے
2۔مختلف مواقع کی مسنون دعائیں یاد کر لیں
3۔دعا کرتے ہوئے اس بات پہ شرما کے جھجک کے مت رکیں کہ میں تو ایک گنہگار انسان ہوں، بلکہ اللہ کی عظمت اور اس کے رحیم و رحمان ہونے کا سوچیں، اللہ تو وہ ہے جو سب گناہ معاف کر دیتا ہےبلکہ انھیں نیکیوں سے بدل دیتا ہے

*استغفار
بری عادتیں چھوڑتے ہوئے خود کو گناہوں سے صاف کرنے کے لئے رب سے توبہ کریں
سچی توبہ ہمیں بے چینی سے نجات دلائے گی اور اور ہر طرح کے رزق میں اللہ برکت دے گا

*قرآن
رمضان قرآن کا مہینہ ہے
اس کی تلاوت کرنی ہے
اسے سمجھنا ہے
اور اس پہ عمل کرنا ہے
دل سے روح تک اتارنا ہے زندگی بنا لینا ہے

*نفرتیں اور بدگمانیاں مٹایئے
معاف کر دینا اور آگے بڑھ جانا سیکھنا ہو گا ۔دلوں کو صاف کرتے ہوئے دوسروں کی زیادتی اور غلطیوں کو نظر انداز کرنا ہو گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ بھی روز حشر ہماری خطاؤں کو معاف کر دے
ماضی میں رہنے اور گزرے ہوئے دکھ بھرے لمحات سوچتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں

*سب کے کام آنا اور مددگار بننا
خوشی اور سکون حاصل کرنے کا سب سے اچھا اور فوری نسخہ ضرورت مند کے کام آنا ہے
کسی کو ذہنی و مالی مسائل درپیش ہوں تو سہارا دیجیے، مدد کیجیے
اللہ کی راہ میں مال اور توانائی خرچ کرنے سے دل کو اطمینان ملتا ہے

Comments

Avatar photo

سعدیہ نعمان

سعدیہ نعمان زمانہ طالب علمی ہی سے ادب و صحافت سے وابستہ ہیں۔ طالبات کے ماہانہ جریدے پکار کی مدیر رہی ہیں۔ اب کئی سالوں سے مختلف جرائد میں افسانہ، کہانی اور مضامین لکھ رہی ہیں۔ زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے ابلاغیات کیا ہے. حمید نظامی ایوارڈ ہولڈر ہیں

Click here to post a comment