کراچی: بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تبصرہ لکھیے