واقعی اچھا کرونا - لطیف النسا ء

یہ موبائل واقعی اگر درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہت مئوثر رہتا ہے ورنہ اس سے زیادہ بری چیز کوئی نہیں اچھا خاصا بندہ بے کار ہو کر رہ جاتا ہے اور ایرے غیرے تو دور کی بات خود اپنے بچوں اور بیوی اور دیگر رشتہ داروں سے تک کٹ رہ جا تا ہے ۔

ہر وقت اسی میں کھویا ہوتا ہے ۔ بے مقصد، بلا وجہ جو چیز استعمال کی جائے تو وہ خرافات بن جاتی مگر میرے پاس دو ایسے پیغام آئے جو بہت اچھے ہیں سمجھ آتے ہیں ۔ اپنا اللہ پر یقین بڑھاتے اور سکون عطا کرتے ہیں ۔ ایسی باتوں کو آگے پڑھنا اور آگے بڑھانا بھی کار خیر لگتا ہے ۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ یہ کاپی رائٹ کا مسئلہ تو ایسا نہیں ہے پیغام، پیغام ہے۔

مئوثر ہو تو اس کا فا ئدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا چاہئے اسی لئے اس بلاگ کی حیثیت سے لکھ رہی ہوں کسی صاحب نے بڑی اچھی ایک چھوٹی سی دل کو چھو لینے والی بات "کرونا وائرس کا پیغام" کے نام سے بھیجی ہے لہٰذا میری دوست نے مجھے بھیجی اور میں ان شاء اللہ آگے بھیج رہی ہوں ۔ اس دعا اور چاہت کے ساتھ کہ اللہ پاک ہمارا دل بدل دے اور ہدایت عطا فرمائے ۔ آمین

"کرونا وائرس کا پیغام "
نمازیں پڑھو تم ۔ تلاوت ،کرونا
گناہوں کو چھوڑو عبادت کرونا
کرونا تمہارا نہ کچھ کر سکے گا
کرونا کے خالق کی اطاعت کرونا
پریشان کیوںہو خدا ہے تمہارا
دعا ئوں سے اپنی حفاظت کرونا
اٹھوچھوڑدو ، کفر کی پیروی اب
غلامی سے نکلو، قیادت کرونا
نبی ؐ کی محبت میں داڑھی بڑھا کر
نبیؐ جیسی اپنی شبا ہت کرو نا
اگر چاہتے ہو دلوں میں حلاوت
نگاہوں کی تم بھی حفا ظت کرو نا
کرونا کا یہ بھی ہے پیغام طا ئر
فدا رب کی چاہت پہ چاہت کرونا
(کلام ریحان طائر)

کرونا سے گھبرانے کی واقعی ضرورت نہیں موت تو برحق ہے جب آنی ہے جیسی آنی ہے آئے گی اپنی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اللہ پر کامل بھروسہ رکھ کر مقصد حیات حا صل کرنے کی کوشش کرتے رہیں کیونکہ اہم بات جو ہم سب ہی لوگوں کے لئے قابل قبول اور قابل تسکین ہے کہ کرونا ہو یا کوئی اور بیماری ، وبا یا وائرس اس کل جہاں کے مالک و خالق کے پلان سے باہر ہوہی نہیں سکتا ۔ ہماری منصوبہ بندی یا آپ کے کچھ بھی پلان ڈسٹرب ہو بھی جائیں گے ، مگر اس کا اس رب کائنات کا پلان جو بھی ہے وہ پورا ہوگا ۔ و مکرو و مکر اللہ واللہ خیر الماکرین۔ (54) (القر آن)

ہر دم دعاطلب سے تڑپ سے لگن سے ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہم اپنا فضل رکھے ۔ اسلام کی زندگی اور ایمان کی موت دے اور ہر طرح کی عافیت فرمائے ۔ آمین

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com