کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں دھماکے سے پیش امام شہید، متعدد نمازی زخمی

کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔