حُسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں - روبینہ فیصل

اس کا پہلا مصرع "اداس" نہیں بلکہ psycho/sociopaths کے لیے ہے۔

psycho/sociopaths کون لوگ ہوتے ہیں؟ صرف سیریل کلرز ہی نہیں بلکہ سیریل چارمرز بھی ہوتے ہیں اور یہ پیراسائٹس جسے چمٹ جائیں اسے مار کر یا پاگل کر کے ہی دم لیتے ہیں۔ یہ overstatement نہیں ہے، آپ کو اس لیے لگ رہی ہوگی کہ مشرق کی کہانیوں میں محبت، ایثار اور برداشت اس حد تک شامل ہے کہ عام انسان خود کو سانپوں اور بچھوؤں سے بچانے کو بھی خود غرضی سمجھنے لگتا ہے۔ بھیڑ کے روپ میں بھیڑیے ہماری زندگیوں میں شامل ہوتے ہیں اور ہم سے ہمارا اپنا آپ بھی چھین کر بھاگ جاتے ہیں اور ہماری لاش پر طبلے بجاتے ہیں اور ہم؟ صبر شکر کی مالا جپتے ہیں اور یہ بھیڑیے ہمیشہ اپنے آپ کو خوش رکھنے کے لیے نیا راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔

میں آج ایک فرض سمجھ کر ان کے خصائل بتاؤں گی یعنی کے ان کے چہرے سے نقاب اٹھاؤں گی تاکہ آپ انہیں شناخت کر کے انہیں نکال باہر پھینکیں یا کم از کم ان پر اعتماد کرنا، ان سے امیدیں لگانا، یا ان سے محبت کرنا چھوڑ دیں، اب چاہے وہ آپ کی ذاتی زندگی کا حصہ ہیں یا آپ کے سیاسی لیڈر۔ اگر مکمل طور پر زندگی سے نہیں نکال سکتے تو جتنا ہو سکے ان سے اپنے آپ کو دور رکھیں، یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ایسے لوگ اس وقت تک آپ کی جان نہیں چھوڑتے جب تک انہیں آپ سے کوئی بھی چاہے جسمانی،جذباتی، مالی یا روحانی مطلب ہو یا اس وقت تک جب تک انہیں کوئی نیا شکار نہیں مل جاتا۔

یہ لوگ تنہائی سے انتہائی خوفزدہ ہوتے ہیں اس لیے انہیں اپنے لیے ایک victim چاہیے ہوتا ہے۔ جس کی روح اور جسم ان کے قابو میں ہو اور وہ اس کے ساتھ کھیل سکیں اور جب ان کو نیا شکار مل جاتا ہے تب بھی یہ پرانے کو باآسانی نہیں جانے دیتے۔ اس کو بھی وقفے وقفے سے اپنی محبت یا دوستی کا یقین دلاتے ہیں۔ hope and hook کا کھیل کھیلتے ہیں۔ انہیں امید دلا ئے رکھتے ہیں تاکہ وہ بندہ بھی ان کے کنٹرول سے باہر نہ جائے۔ ایسے نفسیاتی مریضوں کی جیل توڑنا آسان نہیں ہوتا۔

ہر نئے تعلق میں ان کا مرحلے وار رویہ:

پہلا مرحلہ: یہ محبت کی وہ شدت دکھاتے ہیں جو کسی بھی معصوم انسان کی زندگی کا خواب ہوتا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ توجہ اور محبت دینے والا انسان بن کر دکھاتے ہیں۔ شکار کو اپنے اوپر اتنا dependent کر لیتے ہیں کہ وہ ان کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اس کی ہر ضرورت کو بڑھ چڑھ کر out of the way جا کر پورا کرتے ہیں۔ یعنی اس کے لیے الہ دین کا چراغ بن جاتے ہیں اپنے شکار کا بت بنا دیتے ہیں اور اس کی اتنی پوجا کرتے ہیں کہ وہ سچ مچ کا خدا بن بیٹھتا ہے۔

یاد رکھیے ان کا شکار وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کی زندگی میں کوئی محرومی ہو یا جو ڈیسنٹ لوگ ہوتے ہیں، یا جو پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ یہ ہر صورت اچھا کھیلتے ہیں کیونکہ ان کے اندر لوگوں کی کمزوریوں کو پہچاننے کی صلاحیت پیدائشی ہوتی ہے اور یہ انہی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگوں کے جذبات کو manipulate کرتے ہیں۔ کہاں رونا یا گڑگڑانا ہے؟ اور کہاں عزت نفس کا جھوٹا نعرہ لگا کر منظر سے غائب ہو جانا ہے۔ (جب ایک سے اکتا جائیں)۔

دوسرے مرحلے پر یہ شکار کو devalue کرنے لگتے ہیں۔ اسے یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے انہی کی وجہ سے ممکن ہے۔ شکار اپنے اعتماد اور عزت نفس کی بحالی کی لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کرتا ہے، اپنی شناخت کے لیے پکارتا ہے اور وہ محبت اور نفرت کے درمیان جھولنے لگتا ہے۔ کیونکہ یہ نفسیاتی مریض، اسی وقت کسی اور کو اپنے جال میں پھانس چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ انہیں درمیانی وقفوں میں محبت کی خوراک بھی دے دیتے ہیں۔ یہ حالت، جس میں نہ موت پوری ہے نہ زندگی، موت سے بھی بدتر ہو تی ہے۔ کیونکہ اب وہ gaslighting والی سٹیج پر ہے، جہاں یہ نفسیاتی مریض انہیں یہ یقین دلا رہا ہوتا ہے کہ وہ ایک حاسد، کم ظرف، چھوٹے دل کا پاگل انسان ہے۔ 1944ء میں بنی گئی Gaslight فلم سے یہ لفظ نکلا ہے، جس میں psychopath اپنے گناہ چھپانے کے لیے اپنی بیوی کو یہ یقین دلاتا رہتا ہے کہ وہ ایک پاگل عورت ہے۔ worth-watching فلم ہے۔ شکار کو soul سے harm میں بدل دیا جاتا ہے۔ اسے کبھی borderline personality disorder کی یقین دہانی کراتا ہے اور کبھی بائی پولر ہونے کا احساس۔

تیسرے مرحلے میں یہ سائیکو اپنے شکار کو مکمل طور پر discard کر دیتے ہیں۔ اب انہیں اس کے رونے دھونے، منت سماجت، پیار محبت، ہو نے نہ ہونے سے کو ئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اسے" انتظار فرمائیے" والی حالت میں رکھنے کے دوران وہ نئے شکار سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو چکے ہوتے ہیں اور وہاں ان کا مرحلہ نمبر ون چل رہا ہوتا ہے، جو بہرحال ان کے لیے زیادہ پر جوش حالت ہے۔ چھوڑے ہوئے شکار کو یہ silent treatment دیتے ہیں۔ وقفے وقفے سے رابطہ۔

چیدہ چیدہ خصوصیات:

۱:عادی جھوٹے، یہ لوگ lie detector test میں بھی نہیں پکڑے جاتے کیونکہ جھوٹ ان کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے جیسے کھانا پینا سونا۔

۲:خالی جذبے: کسی کی موت، بیماری، ان پر کچھ اثر انداز نہیں ہوتا، ان کا دوسروں کے لیے دکھ اورخوشی کا اظہار، مصنوعی ہوتا ہے۔ یہ صرف اپنے لیے روتے اور اپنے لیے خوش ہوتے ہیں۔ اوپر سے ان کا چہرہ جتنا بھی چمکتا ہو، ان کا دل انتہائی سیاہ ہوتا ہے، اوپر سے محبت اور انسانیت کا نعرہ لگاتے ہیں، اندر سے ان کے دل میں دوسروں کے لیے نفرت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

۳: hubris یعنی تکبر، اوپر سے انتہائی عاجزی اور سادگی کا ڈھونگ رچاتے ہیں مگر حقیقت میں نالج ہو یا شخصیت اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں۔

۴: justified۔ اپنے رویوں کو اپنا حق سمجھ کر ہمیشہ جائز سمجھتے ہیں۔ لاش پر پاؤں بھی رکھنے ہوں تو ان پر حلال ہے۔

۵: دوسروں کو انسان نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے چارا سمجھتے ہیں۔

۶: کینہ پرور: جوبھی ان کی کامیابی یا سکون کی راہ میں رکاوٹ بنے اس سے بدترین انتقام لیتے ہیں، اسے کبھی معاف نہیں کرتے۔

۷: شاطر: بلا کے مکار ہوتے ہیں، دوسروں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اپنے فائدے کی خاطر، کب کسے کہاں استعمال کر نا ہے؟ خوب جانتے ہیں۔ اسی لیے اپنی پر وفیشنل زندگی میں بہت کامیاب ہوتے ہیں۔

8: versatile، گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، مگر مچھ کی طرح جھوٹے آنسو بہاتے ہیں، حالات کے مطابق اپنا ماسک اور کہانی دونوں بدل لیتے ہیں۔ شخصیت میں چارم، جو خوشامدانہ رویے اور دوسروں کی نفسیات سے کھیلنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، اسے اور اپنے سماجی یا سرکاری یا سیاسی عہدے کا فائدہ اٹھانا، ان کی زندگی کا معمول ہوتا ہے۔

۹: بے ضمیرے: انہیں نہ کبھی پچھتاوا ہوتا ہے، نہ تاسف اور نہ ندامت۔ کیونکہ اپنے ہر جھوٹ، ہر دھوکے ہر ذلالت کا الزام یہ دوسرے کے رویّے پر ڈال کر خود بر ی الزمہ ہو جاتے ہیں۔

انہیں پہچانیے اور زندگیوں سے ایک ہی مرتبہ دفعان کر دیں۔ یہ لوگ نفرت کے بھی قابل نہیں۔ وقت آپ کے زخم heal کر دے گا، مگر ان کا کوئی علاج نہیں، یہ تمام عمر sociopaths ہی رہیں گے۔ یہ مریض، جس تنہائی کے ڈر سے ایک کے بعد دوسرے انسان کو زندگی سے نکالتے ہیں، وہی تنہائی اور لمبی عمر، بغیر کسی سچے رشتے کے، ان کا مقدر ہوتی ہے۔

جو لوگ ان سے سچی محبت کر نے کی غلطی کر لیں، ان کا انجام عبرت ناک ہو جاتا ہے اس لیے اس انجام سے بچیں۔ اپنے آپ کو ان پیراسائیٹس کی زندگی کی مسلسل سپلائی نہ بنائیں۔ ایسے پارٹنر، دوست، لیڈر۔ لعنت ڈال کر kick them all out!

Comments

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
/* ]]> */