دونوں آنکھوں سے- حبیب الرحمٰن

بینو کولر کے معنیٰ تو وہی ہیں جو میں نے اوپر بیان کیے ہیں لیکن اصطلاحاً اسے دُور بین کہا جاتا ہے۔ عام طور سے اسے دور کے مناظر دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج کل اس کا ایک منفرد استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ منفرد استعمال کیا ہے؟اس کا ذکر میں آگے چل کر کروں گا۔ پہلے یہ بتاتا چلوں یہ استعمال آج کل کون کررہا ہے؟ سیاسی جماعتوں کے جذباتی کارکنان، ٹی وی کے اینکر پرسن اور تجزیہ کار اسے ہر جگہ لہراتے نظر آئیں گے۔

بینوکولر کے استعمال کی منفرد شکل، جس کا ذکر میں نے کیا ہے،وہ انہی حضرات کی مرہون منت ہے۔یہ کون ہیں اور وہ اس کو کب اور کیسے استعمال کرتے ہیں؟ذرا غور سے سنیےایک صاحب نے دعویٰ کیا کہ وہ مگر مچھ کو چمٹی سے پکڑ کر ماچس کی ڈبیا میں بند کرلیتے ہیں۔ظاہر ہے اگر اس قسم کی بات سن کر آپ کو حیرت ہوگی۔آپ کی رائے میں یا تو وہ شخص عقل سے فارغ ہوگا یا پھر ایسا شخص صاحب کرامت ہوگا۔

لازماً ہر کوئی سوال کرے گا ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟اس شخص سے بھی یہی سوال ہوا تو اس نے جواب دیا کہ کوئی مشکل بات نہیں، میں دوربین کو الٹا کرے دیکھتا ہوں، مگر مچھ مجھے چھپکلی سے بھی چھوٹا نظر آتا ہے،میں ہاتھ بڑھا کر اسے چمٹی سے پکڑ لیتا ہوں اور ماچس کی ڈبیا میں بند کردیتا ہوں۔

اسی طرح کسی سیاسی جلسے کو ناپنے کے لیے یہ لوگ کرتے ہیں۔دوربین اُلٹی کرکے انہیں اپنا پسندیدہ جلسہ بڑا نظر آتا ہے۔اور جس کو یہ حضرات نا پسند کرتے ہوں اس کے جلسے کو دیکھنے کے لیے پھر دوربین گھمالی جاتی ہے اس طرح وہی جلسہ چند افراد پر مشتمل نظر آتا ہے۔ہے نا مزے کا استعمال؟