ہوم << فلسفہ خودی، پچاس لفظی کہانی - صداقت حسین ساجد

فلسفہ خودی، پچاس لفظی کہانی - صداقت حسین ساجد

شاعر مشرق کا یوم ولادت تھا .
میں بڑی دیر سے ریموٹ تھامے چینل بدل رہا تھا .
شاعر مشرق کے بارے میں کہیں پر کوئی پروگرام نشر نہیں ہو رہا تھا.
کیلنڈر دیکھا، تاریخ درست تھی .
سب گوروں کے صدارتی الیکشن کی ڈھولکی بجا رہے تھے.
اقبال کو بھولنے والوں کو فلسفہ خودی کیسے یاد رہتا.