ہوم << آقا ﷺ آپ ناراض مت ہوجائیے گا. زبیر منصوری کا نذرانہ عقیدت

آقا ﷺ آپ ناراض مت ہوجائیے گا. زبیر منصوری کا نذرانہ عقیدت

13495272_10209334159298801_2216135318695331631_nتو کیا اب بات ہمارے مرکز غیرت و حمیت تک جا پہنچی؟؟
دو ارب مسلمانوں کے دل جس ہستی کی یاد کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اب اس کی جائے سکون بھی تمھاری سازشوں سے محفوظ نہیں ہے
تم کیا سمجھ رہے ہو تم مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہو؟
تمھارے یہ کام انھیں توڑ رہے ہیں؟
اسلام کو تم نے خطرات میں ڈال دیا ہے؟
خیال ہے تمھارا
خوش فہمی اور وہ بھی احمقانہ
تم اپنی چال چل رہے ہو اور اللہ اپنی حکمت سے چیزوں کو آگے بڑھا رہا ہے
یہ سارا فساد مسلمان کو مسلماں بناتا جا رہا ہے
وہ باتیں جو چند برس پہلے امت کے دانشور بھی نہیں سمجھ پا رہے تھے، اب امت کے بچے بھی جان رہے ہیں ۔
تم اپنے عمل سے امت کو ایجوکیٹ کر رہے ہو، ان شاء اللہ بتدریج منظم کر رہے ہو، انہیں دوست دشمن کی سمجھ آتی جا رہی ہے
وہ وقت اب جلد نوشتہ دیوار بننے کو ہے کہ جب تمھاری سازشیں ہمارے لیے غیرمؤثر ہو چکی ہوں گی، تم جو پلان کر کے جو نتیجہ نکالنا چاہوگے، نتیجہ اس کا الٹ نکلے گا۔ ان شاء اللہ
آقا ﷺ بس آپ سے شرمندہ ہے آپ کی امت
بس اسے بات سمجھنے میں ذرادیر لگ جاتی ہے
آقا ﷺ آپ خود وقت کے ابو جہلوں اور ابو نضروں سے مقابلہ کر چکے ہیں
آقاﷺ آپ کی امت کو بہت بڑے سازشیوں کا سامنا ہے اور ان کے پاس آپ ﷺ رہنمائی کو موجود نہیں اور آپ ﷺ کی لائی کتاب اور عمل کی رہنمائی سے بھی بعض اسلامی سیکولرز نے انھیں کاٹ دیا ہے
آقا ﷺ مگر یہ آپ ﷺ کے دیوانے ہیں، آپ ﷺ کا نام لے لے کے مر جائیں گے
آقا ﷺ آپ کی محبت ان میں سے ہر اچھے برے کے دل میں پیوست ہے
آقا ﷺ آپ ان کا آخری سہارا ہیں
آقا ﷺ آپ بس ناراض مت ہوئیے گا
آقا ﷺ امت آپ کو مایوس نہیں کرے گی ان شاء اللہ
آقا بس اپنے رب سے ان کے لیے صالحیت اور صلاحیت مانگ لیجیے، ان شاء اللہ۔ یہ آپ ﷺ کی طرف اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ ڈالیں گے، ہر ایسی آنکھ پھوڑ ڈالیں گے
آقا ﷺ بس صرف آپ سے شرمندہ ہیں
بس آپ ﷺ ناراض نہ ہو جائیے گا
خدا کے لیے

Comments

Click here to post a comment

  • میں ان ﷺ کا نام لیتا ہوں
    تو ہونٹوں پر تبسم کی دھنک
    لہرانے لگتی ہے
    میں ان ﷺ کو یاد کرتا ہوں
    تو اکِ مانوس سی خوشبو
    مجھے مہکانے لگتی ہے
    وہ ﷺ میرے دل میں رہتے ہیں
    گلِ امید کی صورت
    گھنی، گہری شبِ تاریک میں
    خورشید کی صورت
    (شاعرنامعلوم).