حال ہی میں مدارس دینیہ کی سالانہ چھٹیاں ہو چکیں،ان ایام میں طلبہ کرام بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں.
چند تجاویز ذیل میں رقم کی جاتی ہیں،باری تعالیٰ مجھے اور آپ کو ان پر عمل کی توفیق مرحمت فرمائے.آمین
1: گھر پہ اپنے والدین کی خدمت کریں،رشتے داروں اور اہل علاقے سے میل جول اور حسنِ سلوک کو معمول بنائیں۔
2: مطالعہ کی ترتیب بنائیں،اس میں دو چیزوں کو ملحوظ رکھیے:- (۱)مصنف نیک سیرت ہو (۲) کتاب آپ کی استعداد کے مطابق ہو۔
3: کسی ادارے میں بہ راہِ راست یا کم از کم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنی پسند کے مطابق کوئی کورس کر لیں،جیسے عربی تکلم،انگلش لینگویج،فقہ المعاملات،تقریر اور تحریر وغیرہ۔
4: ان دو ماہ کے عرصے میں کسی دکان پر ہنر کو سیکھ لیا جائے،جو کہ آئندہ کار آمد ثابت ہوگا۔
5: کسی صاحبِ نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کر کے باطنی بلندیاں طے کریں۔
6: کچھ دن تبلیغی جماعت میں لگا لیں،یہ بھی نفع بخش مشغلہ ہے۔
7: چند دن خالص سفر کریں،قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں،اس سے قلب و جاں کو جِلا ملتی ہے۔
تبصرہ لکھیے