ہوم << میں نے اس سے مانگا تھا : عشوا رانا

میں نے اس سے مانگا تھا : عشوا رانا

میں نے اس سے مانگا تھا...مجھے امید تھی کہ مجھے ملے گا...پر مجھے نہیں ملا..
میں بہت روئی...بہت شکایتیں کی...پر خالی ہاتھ رہی...
اور پھر میں نے صبر کر لیا...شکر کا کلمہ پڑھنے کی کوشش کی پر ادا نہ ہوا...
مجھے لگا وہ مجھ سے روٹھ گیا ہے..اب میں اسے نظر نہیِ آتی..وہ میری نہیں سنتا..
میں بھی روز زندگی کے دن گزارتی رہی اس سے روٹھ کر ... یو نہی ماہ و سال بیت گئے...
اور پھر میرے سامنے وہ چیزیں آئیں جن کی میں نے خواہش کی تھی..
میں نے جو مانگا تھا..وہ اب کسی اور کا تھا ..پر اچھا نہ تھا.
اور مجھے محسوس ہوا کہ میں بہتر حال میں تھی...
میں واقعی بہتر تھی..میں نے کبھی غور نہیں کیا ..
اور تب یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ مجھے تو وہ سب ملا جو "میرے لیے "تھا..وہ نہیں جس کے پیچھے میں نے بھاگنا چاہا...
اس نے تب بھی میرا بھلا چاہا جب میں نے اس کے بارے میں برا سوچا..
وہ تب بھی نہیں روٹھا جب میں روٹھی رہی..
مجھے اب بھی رونا آیا...میں بہت روئی پر اب کی بار میں نے اسے منانا چاہا...اسے چاہنا چا ہا...اور اس نے راستہ صاف کر دیا..
اور پتہ ہے وہ اس کون ہے...
مجھے لگتا ہے وہ بس میرا ہے...پر وہ سبکے ساتھ اچھا ہے..سب کا خیال رکھتا ہے..اسکا بھی جو اسکا خیال نہیں کرتے..
میرا " رب" بڑا رحیم ہے
اے ابن آدم
اک تیری چاہت ہے
اک میری چاہت ہے..
اگر تو وہ کرے جو میری چاہت ہے
میں تجھے دوں گا وہ جو تیری چاہت ہے..
پر اگر تو اسکے خلاف ہے جو میری چاہت ہے
تو میں تھکادوں گا اس کے لیے جو تیری چاہت ہے
اور ہو گا وہی جو میری چاہت ہے..(مفہوم)

Comments

Click here to post a comment