ابتہال اور وانیا اگروال نے حق گوئی کی قیمت ادا کردی!
مائیکروسافٹ نے آخرکار ابتہال اور وانیا اگروال کو کمپنی کی ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر ہی دیا!
لیکن اصل فیصلہ تو ابتہال اور وانیا اگروال کا تھا!
یقیناً ان کو اس بات کا بخوبی اندازہ رہا ہوگا کہ آگے انہیں کن کن فیصلوں اور کن کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا!
دونوں لڑکیوں نے،
دنیا بھر کے سورماؤں کے سامنے،
مائیکروسافٹ کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر،
واشنگٹن کے ایک بہت ہی ہائی پروفائیل پروگرام میں،
کمپنی کے ظلم پر مبنی غیرانسانی ایجنڈے کو ہدف تنقید بنایا تھا!
ان دونوں لڑکیوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر یہ فیصلہ کیا تھا!
دونوں کا مذہب الگ الگ تھا، ایک مسلمان تھی اور ایک ہندو تھی، لیکن ان دونوں کا درد ایک تھا!
دونوں کا جذبہ ایک تھا!
دونوں نے انسانی غیرت اور انسانی حمیت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا تھا!
دونوں کا یہ فیصلہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف حق اور انصاف کی ایک زبردست للکار ثابت ہوا!
اور اس کی گونج عالمی سطح پر سنی گئی!
ممکن ہے بہت سے لوگوں کی نگاہ میں ان کا فیصلہ درست نہ ہو!
ممکن ہے بہت سے لوگوں کی نگاہ میں ان کی ماہانہ بیس بیس ہزار ڈالر کی جاب زیادہ قیمتی ہو!
ممکن ہے بہت سے لوگوں کی نگاہ میں ان کا یہ فیصلہ مصلحت اور حکمت کے خلاف ہو!
ممکن ہے بہت سے لوگوں کی نگاہ میں ان کا یہ فیصلہ اولی الامر کے خلاف خروج قرار پاتا ہو!
لیکن مجھے یقین ہے کہ:
ان دونوں کو اپنے فیصلوں پر کوئی ملال نہیں ہوگا!
اور ان دونوں کے لیے مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ خلافِ توقع نہیں ہوگا!
یقیناً، ظلم اور ناانصافی کے خلاف حق وانصاف کے لیے آواز اٹھانا جتنا ضروری اور اہم ہوتا ہے، اتنا ہی مشکل اور خطرناک بھی ہوتا ہے!
تبصرہ لکھیے