ہوم << حبیبِ خدا ﷺ - رخسانہ افضل

حبیبِ خدا ﷺ - رخسانہ افضل

ترا نام لے کر ہم دعا مانگتے ہیں
تری رحمتوں کی گھٹا مانگتے ہیں

کہاں جا کے پائیں گے بخشش کا دریا؟
تری الفتوں کی وفا مانگتے ہیں

یا محمدﷺ، یا محمودﷺ، یااحمدﷺ
یا حامدﷺ، یا حاشرﷺ، یا طٰہٰ ﷺ

تری ذات رحمت، تری شان رحمت
تری بزم میں ہر گھڑی نور برسے

یا مزملﷺ، یا مدثرﷺ، یا بشیرﷺ
یا نذیرﷺ، یا منیرﷺ، یا سراجﷺ

تو عبد اللہ ﷺ، تو شفیع المذنبین
تو حبیب رب العٰلمین

تو خاتم النبیین، تو سید المرسلین
تیری رحمتیں ہیں بے حساب

یا امینﷺ، یا مؤمن ﷺ، یا نقیﷺ
یا زکیﷺ، یا ولیﷺ، یا رشیدﷺ

مدینے کی گلیاں، وہ روضے کی خوشبو
جہاں چاند بھی ترے گیت گائے

یا مبینﷺ، یا مکینﷺ، یا مجیبﷺ
یا نبی الرحمۃ ﷺ، یا شاہدﷺ، یا رؤف ﷺ

تری ذات کے دم سے دنیا بسی ہے
ترے دم سے ہر درد کی شب ڈھلی ہے

یا حلیمﷺ، یا کریمﷺ، یا طیبﷺ
یا مرتضیٰ ﷺ، یا مصطفیٰ ﷺ، یا مجتبیٰ ﷺ

ترے در پہ آ کر سنور جائے قسمت
یہ امت ترے دم سے پاتی ہے راحت

یا عزیزﷺ، یا منصورﷺ، یا محفوظﷺ
یا صادقﷺ، یا امینﷺ، یا راشدﷺ

خدا کی قسم ہے، تو رحمت کا پیکر
ملائک ترے نام پہ پڑھیں درود

یا وجیہﷺ، یا حکیمﷺ، یا عالی ﷺ
یا شریفﷺ، یا سخیﷺ، یا قاسم ﷺ

ہمارا مقدر، ہمیں بھی بلا لے
کہاں جائیں چھوڑکے در مدینہ؟

یا مجیب الدعواتﷺ، یا نور الہدیٰ ﷺ
یا سبیل النجات ﷺ، یا بدر الدجیٰ ﷺ

نہیں اور کوئی سہارا ہمارا
تری ذات ہم کو خدا سے ملا دے

یا امین اللہ ﷺ، یا حبیب اللہ ﷺ
یا رسول اللہ ﷺ، یا نور اللہ ﷺ

ترے در کا طالب، ترے در کا سائل
تری یاد میں رات دن ہیں ہم مگن

یا طٰہٰ ﷺ، یا یٰسین ﷺ، یا خلیل اللہ
یا سراج المنیر ﷺ، یا شفیع المذنبین ﷺ

خدا کے وسیلے، ہماری شفاعت
قبول ہو ہم پر بھی روزِ قیامت

یا سید الانبیاء ﷺ، یا رحمۃ للعٰلمین ﷺ
یا شافع الامم ﷺ، یا عبد اللہ ﷺ

یہ الفاظ کافی نہیں ہیں میرے
کہ مدحت میں تیری کمی رہ گئی ہے

مدینے کی مٹی، وہ روضے کی خوشبو
یہی میری چاہت ، یہی میری حسرت

Comments

Avatar photo

رخسانہ افضل

رخسانہ افضل مصنفہ، شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ مختلف اخبارات اور رسائل میں کالم، مضامین اور سفرنامے لکھتی رہی ہیں۔ نثری نظموں پر مشتمل دو کتابیں حرف دعا اور دھیان کے دریچے، قصہ زیست کے نام سے افسانوی مجموعہ اور ''آ مل سانول یار وے'' کے عنوان سے ناول شائع ہو چکا ہے۔ 7 مختلف کتابوں میں دیگر مصنفین کے ساتھ ان کی تحاریر شامل ہیں۔ سوشل ورک اور باغبانی کا شوق ہے۔

Click here to post a comment