ایاما معدودات۔۔ بس کچھ ہی دن باقی ہیں۔ چاہ کر بھی ہر وقت تو عبادت کرنا ممکن نہیں۔ پھر گھر کے کاموں میں وقت ضائع ہوتا محسوس ہو تو دل کو کچھ ہوتا ہے۔ ایسے میں کاموں کی اچھی سی نیت کر کے اسے عبادت تو بنایا ہی جا سکتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ صفائیوں اور کچن کے کاموں میں زبان اللہ کے ذکر سے تر رکھیں۔ اذکار کے لئے وضو کا ہونا بھی شرط نہیں اس لئے اور بھی آسانی ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِحدیث کے مطابق یہ ذکر کرنے سے جنت میں کھجور کا درخت لگتا ہے۔ اس کا سب سے بڑھ کر لطف اسما حسین کی کتاب میں آیا جب وہ اپنے شہید شوہر کے لئے یہ ذکر کرتی ہیں اور کہتی ہیں کیسا خوبصورت نظارہ ہو گا جب جنت میں ہمارا گھر کھجور کے درختوں میں گھرا ہو گا اور عمرو کو پتہ چلے گا کہ یہ سارے درخت میں نے سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ پڑھ پڑھ کر اس کے لئے لگائے ہیں۔
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌحدیث کے مطابق صبح یہ ذکر کیا جائے تو دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے، دس نیکیاں ملنے کا، دس گناہ جھڑنے کا، دس درجات بلند ہونے کا، اور شام تک شیطان سے حفاظت کا۔ اور اگر شام میں پڑھا جائے تو صبح تک محفوظ رہے گا۔
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِزبان پر ہلکا اور ميزان بھر دینے والا ذکر۔
رَضِيتُ باللهِ رَبَّاً، وَبِالْإِسْلَامِ دِيناً، وَبِمُحَمَّدٍ صَلَى اللهُ عَلِيهِ وَسَلَّمَ نَبِيَّاًصبح و شام تین بار پڑھنے والا روز قیامت خوش ہو گا۔
أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِیہ تو ہر مسئلے کا حل ہے۔ استغفار کی بہت فضیلت ہے جو قرآن میں بھی کئی بار ذکر ہوئی۔ اللہ کی نعمتیں، برکتیں اور دو جہان کی فلاح کے لئے پڑھا جائے۔
سُبْحَانَ اللَّهِ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ لاَ اِلهَ إِلاَّ اللَّهُ وَ اللَّهُ أَكْبَرُالله سبحان و تعالى کے پسندیدہ ترین کلمات
حَسْبِیَ اﷲُ لَآ اِلٰہَ الَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلْت ُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ العَظِیْمِجسے الله کافی ہو، اسے اور کیا چاہیے
اور ان دنوں کی خاص خاص دعا:
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اللہ معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، اس لئے ہمیں معاف فرما دے۔
اور ہمارے لئے بھی آسان کر دے کہ ہم معاف کر پائیں؛ خود کو اور دوسروں کو بھی۔
اور ڈیزرٹ کے طور پر درود شریف تو اپنا جانا مانا ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى نَّبينا مُحَمَّدتو کام کریں دنیا کے، ساتھ ساتھ نیکیوں کی ٹوکریاں بھرتے چلے جائیں۔
تبصرہ لکھیے