دین پڑھنے والوں سے دشمنی خوارج کو
اہل علم پر حملے قوم ہے تماشائی
گلشنِ شہادت میں ایک اور گل مہکا
جنتی گھرانے سے جان اک چلی آئی
تم تلاش کرتے ہو ، جس نظام میں عزت
وہ نظام دھوکا ہے ، وہ نظام رسوائی
آج موت آساں ہے ، آج ظلم ارزاں ہے
زندگی نہیں ملتی ، بڑھ گئی ہے مہنگائی
یہ وجود دھوکا ہے ، یہ حیات فانی ہے
بس یہی حقیقت ہے ، بس یہی ہے سچائی
اہل علم دنیا سے ، روز اٹھتے جاتے ہیں
آخری زمانہ ہے ، آخری صدی آئی
تبصرہ لکھیے