ہوم << رب کا انعام ہے ماہ رمضان ہے - سلیم اللہ صفدر

رب کا انعام ہے ماہ رمضان ہے - سلیم اللہ صفدر

رب کا انعام ہے ماہ رمضان ہے
اپنی بخشش کا یہ ایک سامان ہے
پھر سے رب کو منانے کی ہے اک لگن
پھر سے تازہ ہوا اپنا ایمان ہے

رحمتوں برکتوں کا مہینہ ملا
نیکیوں کا حسیں اک خزینہ ملا
ہم گناہوں کی راہ پر بھٹکتے رہے
رب کی قربت کا پھر سے قرینہ ملا
ہم پہ رب نے کیا آج احسان ہے

رب کے بندوں کے سب دھل رہے ہیں گناہ
اور شیطان کو مل رہی ہے سزا
آسماں سے فرشتے اترتے ہوئے
کھل رہا جنتوں کا حسین راستہ
مہرباں کس قدر ربِ رحمان ہے

روزے رکھ کے دلوں کو معطر کرو
نور قرآنِ سے سینے منور کرو
نیکیوں سے سبھی اپنے دامن بھرو
رب کی خاطر جھکو رب کی خاطر اٹھو
سب کی خاطر نبی کا یہ فرمان ہے

مسجدوں میں یہ جاری تلاوت رہے
ہم کو تسبیح تراویح کی عادت رہے
بعد رمضان کے بھی نہ غافل ہوں ہم
دل میں صفدر وہ شوق عبادت رہے
اے خدا آج سب کا یہ ارمان ہے